تراڑکھل ،ٹریفک کے دو حادثات ، دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک متعدد زخمی
تراڑکھل(تحصیل رپورٹر)تراڑکھل میں گزشتہ دن ٹریفک کے دو حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک متعدد زخمی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تراڑکھل ہجیرہ روڑ پر سوزوکی گاڑی اور ایکسویٹر کے تصادم میں ایک شخص ندیم خان پٹھان ساکن رتی گلی شدید زخمی ھوا زخمی کو فوری تحصیل ہسپتال تراڑکھل پہنچایا گیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا درد ناک حادثہ تراڑکھل نمب پپےناڑ روڑ پر ھوا نمب سے تراڑکھل آئے ھوئے ایک جیب سلائیڈ سے متاثرہ موڑ سے نیچے گر گئی
جمیں سوار فیصل شہید کالج کے پرنسپل سردار امریز خان کی اہلیہ پپےناڑ کے طاہر رفیق کی اہلیہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی
جبکہ دو بچے اور ایک بچی اور ڈرائیور محمد فلیق شدید زخمی ہوگئے زخموں کو فوری طور پر راولاکوٹ سی ایم ایچ روانہ کردیا گیا
ان دونوں حادثات پر اہلیان تراڑکھل نے دکھ اور انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے حادثات پر انجمن تاجران پرائیویٹ سکولز کالجز کے ٹیچرز حضرات اور پرس کلب تراڑکھل کے ممبران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے