چڑہوئی ،پرائمری سیکشن و مساجد میں زیر تعلیم بچیوں کیلئے سونے اور چاندی کے انعامات کی برسات
چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے)جموں و کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے زیر انتظام چڑہوئی میں پرائمری سیکشن و مساجد میں زیر تعلیم بچیوں کے درمیان منفرد پروگرام سونے اور چاندی کی شکل میں انعامات کی برسات تقریب میں علمی ادبی شخصیت پروفیسر محمد فیاض راجا تحصیل دار چڑہوئی محمود الحسن شیرازی مفتی حبیب اللہ پروگرام کے روح رواں لالا آصف ایوب زرگر جنرل سیکٹری یونائٹڈ موومنٹ حاجی عدنان جنجوعہ پرنسپل عتیق الراحمن صدر پریس کلب حاجی ذکاب اللہ خان ابو حذیفہ عمران ندیم لشکری سٹیج سیکٹری کے فرائض مفتی عنائت اللہ نے سر انجام دیے عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں مردو خواتین نے بچوں کے پروگرام میں شرکت کی۔تفصیل کے مطابق چڑہوئی میں یونائٹڈ موومنٹ کے زیر انتظام لالا آصف ذرگر تاجر راہنماء یونائٹڈ موومنٹ کے تعاون سے آزاد کشمیر بھر سے منفرد پروگرام جس میں تلاوت قرآن سوال و جواب کی نشست تقاریر کا شاندار مقابلہ ہوا جس میں تحصیل بھر سے سکولوں و مساجد کی طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔جیتنے والی طالبات کو سونے اور چاندی کی شکل میں انعامات دیے گئے۔لالا آصف زرگر کیطرف سے معززین و ججز کو سپیشل چاندی کی انگوٹھیاں بھی پہنائی گئیں۔پروفیسر محمد فیاض راجا نے گفتگو میں کہا ہم یونائٹڈ موومنٹ کے مشکور ہیں جنھوں نے بچوں کے لیے اتنا عالیشان پروگرام رکھا اور مہنگے انعامات کی شکل میں بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔تحصیل دار چڑہوئی نے گفتگو کرتے ہوے کہا۔ایسے پروگرام تربیت فراہم کرتے ہیں جس سے بچوں میں دینی شعور اجاگر ہوتا ہے۔مفتی حبیب اللہ نے جماعت کے اس کردار پر زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ پروگرام معاشرے میں بہترین اثرات مرتب کرے گا۔جنرل سیکٹری یونائٹڈموومنٹ ضلع کوٹلی حاجی عدنان جنجوعہ نے کہا جماعت اس وقت ریاست بھر میں ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ تربیتی امور پر توجہ دیے ہوے ہے۔آج کا یہ تاریخ ساز منفرد پروگرام بھی اسی سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے انہوں نے پروگرام کے ڈونر لالا جی آصف زرگر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آصف زرگر جماعت کے بزرگ اور ایمان دار تاجر ہیں۔جنھوں نے آج کے پروگرام میں میں لاکھوں روپے خرچ کر کے اللہ کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کی۔پروگرام میں میاں محمد بخش پریس کلب چڑہوئی کے صد حاجی ذکاب خان سینیر صحافی خان راجہ عمران خان علی شان مغل بدر منیر چوہدری سردار جاوید خان راجہ یونس خان سعید الحق راجا راجہ عقیل خان شیخ عادل احمد ساجد عزیز و دیگر صحافیوں نے شرکت کی