ایس سی او کا عظیم کارنامہ،کیل میں فری لانسنگ حب ، تائو بٹ میں فور جی موبائل سروسز کا افتتاح
کیل؍ تائو بٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم کے دور افتادہ علاقوں کیل میں فری لانسنگ حب اور وادی کے آخری گاوں تائو بٹ میں فور جی موبائل سروسز کا افتتاح کر دیا۔آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر وقع دشوار گزار اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید سہولیات ایس سی او کی ترجیحات میں شامل وادی نیلم کے آخری گاوں تاو بٹ میں فور جی موبائل سروسز اس کا عملی ثبوت ڈی جی ایس سی او نے افتتاح کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا وادی میں تین مزید فری لانسنگ حب اور چار فورجی سائٹس قائم کی جائیں گی اور آئی ٹی کے فروغ کے لیے اقدامات حسب سابق جاری رکھے جائیں گے ۔آزادکشمیر میں آئی ٹی کا جال بچھا دیا ہے وادی نیلم میں نوجوانوں کی آئی ٹی میں دلچسپی قابل تعریف ہے کیل میں خواتین اور طالبات کی آئی ٹی میں گہری دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے ایک اور فری لانسنگ ہب بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیف اف آرمی سٹاف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گزشتہ 10 ماہ کے اندر 40 سے زائد سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ہب قائم کر دیے گئے ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ نیلم کے نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یہاں کا نوجوان بہت باصلاحیت ہے ہم نے اسے دنیا کے ساتھ رابطے اور روزگار کے نئے مواقع مہیا کر دیے ہیں اب انہیں چاہیے کہ وہ اد سے فائدہ اٹھا کر اپنے اور اپنے خاندان کے ساتھ ملک کے لیے بھی کار آمد شہری ثابت ہوں ۔ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کا کہنا تھا کہ وادی نیلم سیاحت کے لحاظ سے جتنا اہم ہے اتنا ہی دشوار گزار اور دور دراز بھی ہے ہماری کوشش ہے کہ وادی نیلم میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں ۔ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں ایس کام سروسز میں تعطل سے بچنے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے سولر سسٹم لگایا جارہا ہے اور ایس کام کے اکثریتی ٹاور سولر پر منتقل کر دیے گئے ہیں جس کے بعد بجلی بندش سے پیدا ہونے والے تعطل کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے ۔وادی نیلم کے نوجوانوں ،طلبہ طالبات ،منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں نے علاقے میں آئی ٹی کی حوصلہ افزائی اور ترقی میں بنیادی کردار پر پاک فوج اور ایس سی او کو خراج تحسین پیش کیا۔