کھوئی رٹہ،پھیر ی والوں کی بھرمار ہر گلی،محلہ گائوں میں دھندناتے پھر رہے
سکول کے بچے خوف و حراس میں مبتلا کوئی واردات ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری تحصیل انتظامیہ پر ہو گی
ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے صرف کاغذی کاروائی تک دفعہ144نافذ کر رکھا ہے اس پر کوئی عملدر آمد نہیں، عوامی حلقے
کھوئی رٹہ(نمائندہ کشمیر ایکسپریس)کھوئی رٹہ اور گرد نواح میں پھیر ی والوں کی بھرمار ہر گلی ، محلہ گائوں میں دھندناتے ہوئے پھر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے
سکول کے بچے خوف و حراس میں مبتلا کوئی واردات ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری تحصیل انتظامیہ پر ہو گی
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے صرف کاغذی کاروائی تک دفعہ144نافذ کر رکھا ہے اس پر کوئی عملدر آمد نہیں پھیری
والوں کا کہنا ہے کہ ہم کو پولیس نے اجازت دے رکھی ہے اسی لیے ہم کھل کر کام کر رہے ہیں مکئی کے موسم میں اس سے قبل بھی کئی وارتیں ہو چکی ہیں
قانون صرف نام کا رہ چکا ہے پھیر ی والے دھڑلے سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں گائو ں گائوں ، گلی گلی سرعام گھوم رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے
پھیری والوں کے موٹرسائیکلوں پر نہ کوئی نمبر پلیٹ ہے نہ کسی مالک کا پتہ ہے تحصیل انتظامیہ خواب خرگوش میں سو رہی ہے
کل خدانخواستہ کوئی واقعہ رنما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری تحصیل انتظامیہ پر ہو گی عوام کو بیووقوف بنانے کے لیے صرف کاغذی کاروائی تک دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے
اس پر کوئی عملدر نہیں کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ضلع میں پھیری والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کے پاس جو گاڑیوں موٹرسائیکل بغیر پلیٹ کے ہیں ان کو بھی چیک کیا جائے ۔