اساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیں علم کا ہو تا ہے،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

اساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیں علم کا ہو تا ہے،وائس چانسلر جامعہ پونچھ
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے کہا ہے کہ اساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیں علم کا ہو تا ہے۔
طلبہ بھی اساتذہ کو فیل کر سکتے ہیں لیکن علم کی بنیاد پر اختیار کو فیل نہیں کیاجا سکتا۔جامعہ میں فیکلٹی،انفراسٹریکچر اور دیگر سہولیات کی بنیاد پر ہمارا دعویٰ ہے کہ پونچھ یونیورسٹی طلبہ کیلئے آئیڈیل مقام ہے۔
انھوں نے کہا کہ کامیابی کا امکان آپ کو ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔طلبہ کی رہنمائی کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ پہلے اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔
اساتذہ یہ مت بھولیں کہ طلبہ کے پاس بھی استاتذہ کو فیل کرنے کا اختیار موجود ہے۔ فیکلٹی،انفراسٹریکچر اور دیگر سہولیات کی بنیاد پر ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ جامعہ پونچھ حصول علم کے اعتبار سے آئیڈیل ہے۔
علم کے راستے میں مشکلات کو رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔کیونکہ اگر آپ اس راستے پر چلیں گے تو اللہ آپ کی مشکلات کو آ سان کر دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں فیکلٹی ممبران اور سینئر انتظامی افسران کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ذبیر عباسی نے جامعہ میں داخلوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انھوں نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کے پیش نظر داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔تمام شعبوں میں داخلوں کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے
انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر سے امیدوار داخلوں کیلئے اپلائی کر رہے ہیں۔
اساتذہ کے پاس اختیاراساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیںپرائیڈ آف پرفارمنسڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزوائس چانسلر جامعہ پونچھ
Comments (1)
Add Comment