میرپور،صحافیوں کیخلاف مقدمات،صحا فی سراپا احتجاج

میرپور،صحافیوں کیخلاف مقدمات،صحا فی سراپا احتجاج

میرپور،صحافیوں کیخلاف مقدمات،صحا فی سراپا احتجاجمیرپور،صحافیوں کیخلاف مقدمات،صحا فی سراپا احتجاج

ڈڈیال, باغ( ایم سہیل ، عاطف کاظمی سے )میرپور کے صحافیوں کے خلاف جعلی بے بنیاد ایف آئی آر کے اندارج اور پولیس و انتظامی غنڈہ گردی کے خلاف آزادکشمیر بھر کی طرح ڈڈیال کے صحافیوں نے بھی شدید احتجاج کیا

اور صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عنصر صدیق ملک کی آواز پر ہنگامی طور پر تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے ممبران لون نیوز ایجنسی مارکیٹ میں جمع ہو گیے۔

ڈڈیال کے صحافیوں نے ہاتھ میں بینرز اٹھا کر لون مارکیٹ سے مقبول بٹ شہید چوک تک احتجاج کیا۔ڈڈیال کے صحافیوں نے شدید نعرہ بازی کی

اور ضلعی انتظامیہ کو باور کرایا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور بے بنیاد آیف آئی آر درج کرنے سے باز رہے ۔

فوری طور پر جھوٹے مقدمات ختم اور ظفر مغل کو رہا کرے۔اگر یہ بے بنیاد مقدمات ختم نہ کیے گئے تو ضلعی صحافتی کمیونٹی کے فیصلہ کی روشی میں قدم اٹھائیں گئے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر بھر کی طرح باغ میں سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی ضلعی صدر نازیہ خورشید کی کال پر سجاد شہید پریس کلب باغ میں مرکزی صدر سی یو جے ظفیر بابا اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر اور گزشتہ رات سنئیر صحافی ظفر مغل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔

احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے نازیہ خورشید صدر سی یو جے باغ،سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب باغ خورشید کیا

سابق صدر پریس کلب باغ شوکت تیمور،سیکرٹری اطلاعات پریس کلب عاصم چغتائیئ،علی جاوید،سابق صدر پریس کلب باغ مولانا اشرف ,سید توصیف گردیزی و دیگر نے کہا کہ

پریس فاؤنڈیشن،صحافتی تنظیمیں ایسی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔اور صحافیوں کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کے لئے اختیارات کے نا جائز استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کے آزاد کشمیر کے سنئیر صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر فوری ختم کریں اور ظفر مغل کو فی الفور رہا کیا جائے

بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار ریاستی سطح تک بڑھایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

 

ایف آئی آربنیاد ایف آئی آرڈڈیال کے صحافیوں نے بھی شدید احتجاجسجاد شہید پریس کلب باغسیکرٹری اطلاعات پریس کلبصحا فی سراپا احتجاجصحافیوں کیخلاف مقدماتظفر مغل کو رہامیرپور
Comments (3)
Add Comment