بھمبر،طلبہ یونین کے انتخابات کا مطالبہ

بھمبر،طلبہ یونین کے انتخابات کا مطالبہ

بھمبر (سعد چوہدری سے) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع بھمبر کے ناظم محمد عبداللّٰہ نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہ فی الفور طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے

یونیورسٹی آف بھمبر میں مستقل بنیادوں پر وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے طلبہ و طالبات کے رہائشی مسائل حل کرتے ہوئے ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے

یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے اور اس کے لیے بھمبر شہر کے طلبہ وطالبات کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی

جبکہ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں ضلع بھمبر سے پڑھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی فیسیں کم کی جائیں اور تعداد کے مطابق بسوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بھمبر نے بدل دو جہاں مہم کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

تعلیمی بورڈ کے امتحانات سے لیکر پیپر چیکنگ تک میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے

سرکاری تعلیمی اداروں خصوصاً ڈگری کالج بھمبر گورنمنٹ کالج برنا گورنمنٹ کالج سماہنی اور پائلٹ سکول بھمبر میں عمارت سے لیکر سٹاف تک اور لیبارٹری کے معیار اور مقدار کو بڑھانے کی ضرورت ہے

جبکہ تینوں کالجز کے ٹرانسپورٹ کی فراہمی بھی کی جائے تاکہ غریب کا بچہ سکون سے تعلیم حاصل کر سکے ناظم جمیعت نے بھمبر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے بھمبر میں آئی ٹی سنٹر کے قیام اور ٹیکنالوجی کالج کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے

اسی طرح انہوں نے کہا کہ حکومت یتیم بچوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی مکمل کفالت اپنے ذمہ لینے کا اعلان کرے اور سوشل پروٹیکشن پروگرام میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کا فوری فیصلہ کرے

جمعیت کے راہنماؤں نے کہا کہ 30 ستمبر تک ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں وگرنہ ہم 30 ستمبر کو ڈی سی آفس کے باہر ضلع بھر کے طلبہ کو بلا کر بڑا مظاہرہ بھی کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے

اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ بھمبر کے سیکرٹری جنرل عتیق الرحمن جرال انس عبداللّٰہ محمد عبداللّٰہ احمد حنبل سمیت دیگر بھی موجود تھے #

 

بھمبرطلبہ یونینطلبہ یونین کے انتخابات کا مطالبہکشمیر پریس کلب بھمبرمستقل بنیادوں پر وائس چانسلریونیورسٹی آف بھمبر
Comments (2)
Add Comment