کشمیرکی اہمیت کا احساس،آزادکشمیر کےمالیاتی مسائل حل کرینگے ،امیر مقام
مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر کی اہمیت کا احساس
،آزادکشمیر کے مالیاتی مسائل حل کرینگے، کشمیر، ایٹم بم اور پاک فوج
ہمارا اثاثہ ہیں کشمیری عوام پاکستان کی عوام کے انگ انگ میں بستے
ہیں ۔ کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے
امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صدر مسلم لےگ ن آزاد
کشمیر شاہ غلام قادر کے ہمراہ مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر، ایٹم بم اور پاک فوج ہمارا اثاثہ ہیں۔ زلزلہ
2005 میں بھی پاک فوج نے آزادکشمیر میں بحالی کے لئیے اقدامات کئے
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گذشتہ دنوں آزادکشمیر میں احتجاج اور نقصانات پر افسوس ہے احتجاج کےبعدوزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف فوری مظفرآباد آئے اور 23 ارب ایک دن میں آزادحکومت کو منتقل ہوئے حکومت پاکستان کشمیریوں کے لئے مزید ترقیاتی فنڈ بھی مہیا کرے گی انھوںنے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی حکومت نے25 ،2024 میں نارمل اور ترقیاتی بجٹ بڑھا دیا ہےآزادکشمیر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے تمام منصوبہ جات بروقت مکمل کیے جائیں گے انھوںنے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ضرورت سے زیادہ سہولیات دی گئی ہیں لیڈر وہی ہوتا ہے جو مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑا رہے عمران خان نے مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے تمام لوگ فارغ کر دئیے ۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات و جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر انصریعقوب خان بھی موجود تھے