چڑہوئی، جاری دھرنا 2 ماہ بعد روڈ پر
چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے)چڑہوئی عوامی ایکشن کمیٹی کے بنیادی مسائل کی حل کیلیے جاری دھرنا دو ماہ کے بعد روڈ پر آگیا
کھوئی رٹہ میرپور مین شاہرہ بند، پہیہ جام ہو گیا، مسافروں بالخصوص مریضوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات
مظاہرین کی چڑہوئی شہر میں ریلی اور مطالبات کی منظوری کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے شہید چوک چڑہوئی مین روڈ پر دھرنا شروع،
مقررین کے خطاب حکومت، ایم ایل اے، اداروں کی بے حسی پر عوام سیخ پا ہو گئے۔
صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یٰسین، وزیر حکومت عامر یسین، مشیر حکومت صبیحہ صدیق اور انتظامیہ نے جو وقت لیا تھا وہ گزرنے کے باوجود مطالبات پورے نہ ہو سکے۔
مظاہرین کا بنیادی حقوق کی منظوری کے لئے پہیہ جام ہڑتال اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔ کوئی لالی پاپ نہیں چلے گا ہمارے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن چاہیے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
ریلی اور دھرنے کے دوران چڑہوئی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہیں،ایکشن کمیٹی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران پریس کلب بار ایسوسی ایشن کے صدر انجمن تاجران کے صدر سول سوسائٹی کے متحرک شخصیات پرائیویٹ سکولز کے صدر شامل ہیں
ان کا کہنا ہے جب تک چڑہوئی حقوق پورے نہیں کیے جاتے اس وقت تک چڑہوئی چوک میں دھرنا جاری رہے گا اور تمام روڈز بند رہےگی ۔
جب ھمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں تو ھمیں بھی کسی کی پرواہ نہیں ہم جینے مرنے کے لیے تیار ہیں
واضع رہے کہ عوامی حقوق کی تحریک نےبجلی کی کم وولٹیج پر اس کی بہتری کے لیے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر ڈونگی چڑھوئی روڈ کی تعمیر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی وغیرہ کے لئے حکومت اور ریاست ایڈمنسٹریشن کودو ماہ قبل چارٹرڈ اف ڈیمانڈ پیش کیا
جس پر حسب معمول تفل تسلیاں دیں اور ان کے حل کیلئے یقین دہانیاں کرائی گئیں مقامی انتظامیہ پروگرام کو پرامن رکھنے کے لئے پھرپور کوششاں ہیں اور مکمل تعاون کر رہے ہہیں