بھمبر 381 اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل

بھمبر 381 اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھمبر میں این ٹی ایس کے تحت 381مرد وخواتین اساتذہ کی شفاف تقرری وحاضری کا عمل مکمل ہو گیا۔

این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پرتعینات معلمین و معلمات اور انکے والدین و لواحقین نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق و اتحادی حکومت کو خراج تحسین پیش کیاہے

نوتعینات اساتذہ نے کہاکہ انٹرویو کے خاتمہ کے ذریعے اقرباپروری و میرٹ کے خلاف کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی

این ٹی ایس کے شفاف ٹیسٹ کے بعدسکروٹنی کا عمل بہترین رہا،ملازمت کا تقررنامہ و حاضری رپورٹ مکمل ہوچکی ہے

مردانہ کیڈر میں 252 جبکہ فیمیل سیکشن میں 129 کامیاب امیدوران کے آرڈر جاری کرکے حاضری رپورٹ لے لی گئی ہے۔

ڈی ای او برائے نسواں آفس میں معلمات و اہلخانہ نے میرٹ پر فوری لسٹ آویزاں کرنے پرضلعی دفتر برائے نسواں تعلیم کا شکریہ ادا کیاہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربرائے نسواں محمد وقاص صابر،ڈی ای او مردانہ شفیق اصغرنے دوران گفتگوکہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق ،وزیرتعلیم و سیکرٹری تعلیم کے احکامات پر میرٹ وشفافیت کومدنظر رکھاگیاہے۔

انہوں نے چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ڈپٹی ڈی ای او چوہدری پرویزودیگر کمیٹی ممبرز کی انتھک محنت کو سراہاہے۔

ڈی ای او برائے نسواں محمدوقاص صابر نے بتایاکہ حلقہ ایل 7 بھمبر سے سائنس پر 4 جنرل لائن پر 47 کامیاب،عربی کے دو امیدواران ایل 6 برنالہ میں سائنس کے 6 جنرل لائن 29،عربی کے دو،سماہنی ایل اے 5 میں سائنس 3اور جنرل لائن 34،عربی کے ایک،پی ای ٹی کے ایک کامیاب امیدوران کو تقررنامہ جاری کرکے حاضری رپورٹ مرتب کی ہے۔

بہترین انتظامی تعاون پر پولیس و مجسٹریٹس و ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ڈی ای او نسواں آفس کے تمام ملازمین شاباش کے مستحق ہیں۔

جملہ معلمات کو مبارکبادکےساتھ اس توقع کا اظہارکرتےہیں کہ وہ فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔مقدس پیشہ کی لاج رکھتےہوئے بہترین تعلیمی نتائج دیں گے۔ضلع بھرمیں طالبات کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دیں گے۔۔

یہ بھی پڑھیں

 بھمبر،طلبہ یونین کے انتخابات کا مطالبہ

 

 

 

بھمبر 381 اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل
Comments (1)
Add Comment