ایڈہاک ملازمین کا ایکٹ 2021 کو بحال کرنیکامطالبہ
باغ(عاطف کاظمی سے )ایڈہاک ملازمین کا ایکٹ 2021 کو بحال کرنیکامطالبہ
مختلف محکمہ جات کے ایڈہاک ملازمین اپنے مطالبات لے کر پریس کلب پہنچ گئے۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ایکٹ 2021 کو بحال کیا جائے
اور ملازمین کو مستقل کیا جائے عرصہ 20 سے 25 سال مختلف محکمہ جات میں کام کر رہے ہیں اور اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا ۔
اس موقع پر احتجاج میں شامل ایڈہاک مازمین نے کہا کہ ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارےجائز مطالبات پورے کرتے ہوئے ہمیں مستقل کیا جائے
بصورت دیگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو 18 ستمبر کو اپنی فیملز کے ساتھ مظفر آباد کا رخ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
مقررین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مسائل حل کریں اور 4500 خاندانوں کی دعا لیں ۔اس موقع پر راجہ مسعود ،امجد اقبال،محمد طارق،راشد کبیر،عبدالسمیع عباسی و دیگر نے خطاب کیا
یہ بھی پڑھیں