یونین کونسل سیری،عوام کا احتجاجی مظاہرہ،دھرناکا اعلان
باغ (سوار مغل ،زاہد مغل)یونین کونسل سیری کی عوام کا سڑک کی خستہ حالی ، نالہ پر برج کی تعمیر ، سکولز کی بلڈنگ کی تعمیر و دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو دو دن کا وقت دیا اگر مسائل حل نہ ہوئے ، سڑک کی تعمیر شروع نہ ہوئ تو تحصیل ریڑھ میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے
دس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل سیری کی عوام مسائل کی دلدل میں ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لے رہے ہیں
سیری کی میں سڑک کی ری کنڈیشنگ کے لیے ٹینڈر ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ٹھیکیدار سڑک پر پتھر رکھ کر رفو چکر ہو گیا
وزیر حکومت سردار میر اکبر خان ، ڈسڑکٹ کونسلر سمیت لوکل نمائندگان کو بھی عوام کے مسائل سے کوئ سرکاری نہیں
مریض ، طلباء ، اور شہر میں جانے والے مسائل سے گزر رہے ہیں ہم نے مجبور ہو کر آج سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں
ان خیالات اظہار سردار ذوالفقار صادق ، قاضی ساجد امیر جماعت اسلامی ضلع باغ ، سردار آفتاب ممبر ضلع کونسل، سردار دانش رفیق ، صدام خان ، شہباز ، حماد ، عادل، عبد الرشید ، گل مجید ، شہباز ، شاہنواز و دیگر نے خطاب کیا ۔
یونین کونسل سیری،عوام کا احتجاجی مظاہرہ،دھرناکا اعلان
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے سیری روڑ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند پڑی ہے ٹھیکدار اور محکمہ کی ملی بھگت سے لوگوں کو زلیل و خوار کیا جا رہا ہے
پندرہ سال سے حکومت میں رہنے کے باوجود وزیر حکومت کا کارکردگی صفر ہے پانچ کلو میٹر سے زائد سڑک تباہی کا شکار ہے
جہاں گاڑی تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہے اگر ہماری سڑک کا کام دو روز کے اندر شروع نہ ہوا تو یہ تحریک رکنے والی نہیں بلکہ حکمرانوں کو لے بہائے گی
انہوں نے کہا کہ شرقی باغ میں اپوزیشن نام کی کوئ چیز نہیں حکمران مل ملاپ سے لوگوں کا استحصال کرتے ہیں زلزلہ کو گزرے بیس سال کا عرصہ ہونے کو ہے ہمارے دو ہائ سکول ، ایک پرائمری سکول زیر تعمیر ہے جس کے لیے حکومت نے کبھی توجہ نہ دی
انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر دو روز تک عمل نہ ہوا تو پھر حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے
پندرہ سالوں سے ایک شخص اقتدارِ میں رہ کر بھی اگر سڑکوں کی حالت بہتر نہ کر سکا اور عوام کو جھوٹے لالی پاپ دے کر حکومت کر رہا ہے
انہوں نے کہا کہ نوجوان اب باشعور ہو چکے ہیں کام کریں گے تو ووٹ لیں گے بصورت دیگر علاقے میں داخلہ بند کر دیں گے خود حکومتی وزراء نے لندن اور بحریہ ٹاؤن میں عوامی ٹیکسوں کے پیسے سے محلات بنا رکھے ہیں
اور عوام کو بنیادی سہولت تک میسر نہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو لیکن ہمیں ہر بار ٹرخایا جاتا رہ
ا کبھی فنڈ نہ ہونے کا بہانہ اور کبھی لیبر کی عدم دستیابی لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے اور ہم اپنے حق کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں اور اسی وقت تک احتجاج جاری ہو گا جب تک سڑک پر کام شروع نہیں ہوتا ۔
یونین کونسل سیری،عوام کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو دو دن کا وقت دیا اگر مسائل حل نہ ہوئے ، سڑک کی تعمیر شروع نہ ہوئ تو تحصیل ریڑھ میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے