سماہنی میں پاک فوج کی جانب سےانعامات تقسیم
سماہنی(سٹاف رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی میں گورنمنٹ سکولز کے طلباء و طالبات میں پاک فوج کی جانب سے شیلڈ و انعامات تقسیم کیے گئے
گورنمنٹ راجہ بڈھے خان ڈگری کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مقامی یونٹ کے برگیڈئیر سعید، لیفٹیننٹ کرنل احسان اللہ سومرو، اسسٹنٹ کمشنر راجہ عمر طارق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد شفیق، ممبر ضلع کونسل عکاس ندیم ایڈووکیٹ، پرنسپل افتخار احمد، سمیت طلباء و طالبات، اساتذہ، خواتین، میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد شریک ہوئی
تقریب کے دوران ضلع بھمبر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے ثانوی بورڈ میں قریباً ایک سو پچاس طلباء و طالبات میں نقدی وشیلڈ تقسیم کیے گئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر سعید نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں نے ملک وقوم کو نامور شخصیات و قومی ہیرو دئیے
سرکاری تعلیمی اداروں کے پڑھے لکھے معاشرہ کے اصل پروفیشنل ہیں نوخیز نسل اپنا نصب العین اونچا رکھے وسعت نظری کو اپنے خواب بنائے مستقبل کا پاکستان آپ نے سنھبالنا ہے
مقامی یونٹ نے احاطہ کالج میں وسیع وعریض پنڈال سجا رکھا تھا جہاں بہترین نظم ونسق منظم کیا گیا تھا
شرکاء تقریب نے فوجی افسران سے ملاقاتیں کیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا اور مقامی یونٹ سے بہترین تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا