فاروق حیدر کے اعزاز میں جاوید قادر کیجانب سےتقریب

فاروق حیدر کے اعزاز میں جاوید قادر کیجانب سےتقریب

لیڈز (کشمیر ایکسپریس نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ

کشمیر کے حوالے سے مختلف نعرے عالمی برادری کو کنفیوژن کا شکار کر رہے ہیں

مسلہ کشمیر کا واحد حل 13 اگست 1948 کی قرار داد کے تحت رائے شماری ہےجس سے کشمیری اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے مختلف نعروں کی بجائے “ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری “ہونا چائیے

اس کے علاوہ کسی بھی موقف کو دنیا میں پذیرائی نہیں ملے گی آج دنیا میں تحریک کشمیر اگر زندہ ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی قربانیوں اور بیرون ملک بسنے والے ڈائسپرا کی بدولت ہے جنہوں نے ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند کی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریڈفورڈ کی معروف کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن میرپور کے صدر جاوید قادر کی جانب سے لیڈز میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب میں برطانیہ بھر سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیری خود عالمی اداروں میں جا کر اپنا مقدمہ نہیں لڑیں گے

فاروق حیدر کے اعزاز میں جاوید قادر کیجانب سےتقریب

اس وقت تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہو گا حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی مورل اور پولیٹیکل حمایت کرے اور او آئی سی میں کشمیریوں کو ابزرور سٹیٹس دلائے

کشمیر کے حوالے سے اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی تنازعہ بن جائے گا جس سے کوئی پیش رفت نہیں ہو گی

انہوں نے کہا کہ جنوری سے پاکستان اقوام متحدہ کا دو سال کے لیے غیر مستقل ممبر بننے جا رہا ہے پاکستان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ کشمیر کے ایشو کو آگے لے جا کر کشمیریوں کی مدد کرے

انہوں نے کہا پاکستان کے جو اس وقت حالات ہیں اور جو سیاسی کلچر بن چکا ہے وہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے عمران خان وہ طلب کر رہے ہیں جو ان کونہیں دیا جا سکتا

انہیں قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ اور سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنا چاہیے ملک کی جمہوریت کو ڈی ریل نہ کریں پاکستان کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ موجودہ آزادکشمیر کی حکومت کولیشن نہیں ہے یہ صرف ایم ایل ایز کی حکومت ہے اس وقت آزادکشمیر میں جو مسائل ہیں اس کی ذمہ دار یہ موجودہ حکومت ہے

فاروق حیدر کے اعزاز میں جاوید قادر کیجانب سےتقریب

میں اپنی پارٹی لیڈرشپ سے کہوں گا کہ وہ میاں محمد نوازشریف سے ملیں اور یہ حکومت جو ہمارے لیے زہر قاتل بن چکی ہے اس سے باہر آجائیں ورنہ آنے والے انتخابات میں ہمارے لیے مشکلات ہوں گی

عشائیہ کی تقریب سے سابق ایم ایل اے چوہدری رخسار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جس کہ راجہ فاروق حیدر وزیراعظم تھے کی قیادت میں ریکارڈ بلا تخصیص ترقیاتی ہوئے تھے

موجودہ آزادکشمیر کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

راجہ فاروق حیدر کردار ادا کریں ہمارے ممبران اسمبلی کو بھی اس حکومت سے باہر آجانا چاہیے ہمارے ساتھ انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں میرپور میں صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت کو ٹھہرایا

تقریب کے میزبان راجہ جاوید قادر نے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور دیگر قائدین کا استقبال کیا انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن جنہوں نے پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ان کو بری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے

پارٹی قیادت نے کارکنوں کے حوالے سے بروقت فیصلے نہ کیے تو ہم اپنا فیصلہ خود کرنے کے لیے آزاد ہوں گے

فاروق حیدر کے اعزاز میں جاوید قادر کیجانب سےتقریب

انہوں نے کہ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے سیاسی رسہ کشی سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات پڑیں گے

عشائیہ کی تقریب سے تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ راجہ غضنفر خالق ،سابق لارڈ مئیر آف لیڈزکونسلر محمد اقبال ،

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ محمد ادریس، سِنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ آفتاب شریف شفیق جنجوعہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے

جماعت میں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا تقریب میں اعجاز فضل ، آصف قریشی ،تیمور علی خان ایڈووکیٹ ،راجہ مقصود کا کڑوی راجہ اشفاق آف پلجورہ ،

راجہ غفور حسین ،غفور قریشی ،مرزا ادریس ، حاجی ظہیر عباس ،راجہ اظہر محمود ،‎راحت جاوید ،رحیم جاوید ،ملک غفور ، راجہ ندیم، راجہ نعیم، منیر حسین مائیکل ،خالد خالق اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمدعزیز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

بریڈفورڈ کی معروف کاروباری شخصیتجاوید قادر کیجانب سےتقریبفاروق حیدر کے اعزازکنفیوژن کا شکارہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری