غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے وفد کا پی آئی ڈی مظفر آباد کا دورہ

غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے وفد کا پی آئی ڈی مظفر آباد کا دورہ


مظفرآباد(وقائع نگار)غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے وفد نے جمعرات کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مظفر آباد کا دورہ کیا۔

وفد کو نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں ڈیجیٹل میڈیا سیکشن، ڈیجیٹل آرکائیو، سینٹرل نیوز روم اور شعبہ اشتہارات کا دورہ کیا۔

وفد کے سربراہ عابد صدیق نے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کو شیلڈ بھی دی۔

وفد کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سیکشن میں بریفنگ کے دوران اپریشن کیپسٹی، جدید ٹیکنالوجی کی انسٹالیشن اور موثر میکانیزم بارے آگاہی دی گئی۔

وفد کو بتایا گیا کہ میڈیا کے فعال کردار سمیت، معلومات کی رسائی کے لیے موجودہ حکومت کی ہدایات کے عین مطابق موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے وفد کا پی آئی ڈی مظفر آباد کا دورہ

اس موقع پر ناظم اطلاعات محمد بشیر مرزا، افسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان، آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، خضرحیات، خواجہ محمد حنیف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفد کو ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات اور پریس فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریف بھی کیا۔

ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جدت کو فوکیت دی جارہی ہے۔

میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کوشش ہے جدید تقاضوں کو اپنایا جائے اور پروفیشنل ازم کو فروغ دیا جاے۔

انھوں نے کہاکہ محکمہ کے مختلف شعبہ جات جدت کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا رکررہے ہیں۔ ڈیجٹیل صحافت سے عوام کو موثر اور بروقت معلومات فراہمی اور صحافتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے وفد کا پی آئی ڈی مظفر آباد کا دورہ

پروفیشنل ازم ترجیح ہے جس کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفد کے سربراہ عابد صدیق نے کہاکہ محکمہ تعلقات عامہ کی بہترین ورکنگ کیپسٹی دیکھ کر خوشی ہوئی،

محکمہ تعلقات عامہ درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کا نظام و انصرام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بہترین نظم و نسق کے قیام پر ادارے کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پی آئی ڈی مظفر آبادغازی ملت پریس کلب راولاکوٹ