فارمر فنانسنگ،ایف ایف سی اور ایچ بی ایل میں معاہدہ طے
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایف ایف سی ( FFC) اور HBL کا اشتراک – فارمر فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے MOU پر دستخط۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نےقومی ترقی میں اہم شراکت دار ہونے کے ناطے، پاکستان میں زرعی فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے ساتھ شراکت داری کی جسکا MOU 9 ستمبر 2024 کو ایف ایف سی کے ہیڈ آفس میں سائن کیا گیا۔
اس شراکت داری کا مقصد کسانوں کے لیے قرض کی رسائی کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں مالیاتی حل فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدام پاکستان بھر میں زرعی ترقی اور کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایف ایف سی کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
HBL کی شمولیت مالیاتی رسائی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتی ہے۔
دونوں کمپنیوں نے ملک بھر میں کاشتکار برادریوں پر مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے تعاون کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زرعی اختراعات اور پیشرفت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
فارمر فنانسنگ،ایف ایف سی اور ایچ بی ایل میں معاہدہ طے