سردار عبد القیوم نیازی کا ایک روزہ دورہ پلندری
پلندری(نمائندہ کشمیر ایکسپریس)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر وصدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا ایک روزہ دورہ پلندری
،سردار عبدالقیوم نیازی کا صدر پی ٹی آئی پونچھ ڈویژن وڈسٹرکٹ کونسلر سردار شاہد محمود کی اہلیہ کی وفات پر انکے گھر آمد اور اظہار تعزیت
سردار عبد القیوم نیازی نے پراجیکٹ منیجرتوقیر سردار کی وفات پر انکے گھر جا کر ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی
جبکہ صدر پی ٹی آئی سدہنوتی سردار اصغر ایڈووکیٹ کی جانب سے دیئے ظہرانہ میں شرکت کی
اور آزادکشمیر کی مرکزی دینی و علمی درسگاہ دارالعلوم تعلیم القرآن پلندری میں مولانا سعید یوسف خان سے غیر رسمی ملاقات اور ادارہ کا ویزٹ بھی کیا
سردار عبد القیوم خان نیازی نے سدہنوتی پریس کلب کے ممبران سے ملاقات بھی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کا نام ہے نا مساعد حالات کے باوجود عمران خان اور پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کا انجام دنیا دیکھے گی
پی ٹی آئی کے منحرف اور بے وفا لوگوں کو پارٹی کا نام یا جھنڈا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایسے لوگ بھگوڑے ہیں
کارکن ان سے دور رہیں جن لوگوں نے بھی پارٹی کیساتھ غداری کی ہے انکو آئندہ پارٹی ٹکٹ یا کوئی بھی عہدہ نہیں ملے گا
سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
میری پی ٹی آئی آئی کے تمام کارکنوں سے اپیل ہیکہ انکے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں اور
جہاں بھی پارٹی کا پرچم یا نام استعمال کرتے ہیں ان کا راستہ روکیںمشکل وقت میں عمران خان اور پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا
سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی پراپرٹی پر کشمیریوں کا حق ہے اسکو فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے
کشمیری قوم کبھی اس پر سودے بازی نہیں کرنے دے گیان کا مزید کہنا تھا کہ سدہنوتی غازیوں مجاہدوں اور شہداء کی سرزمین ہے
یہاں کے لوگوں کی تحریک آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی ۔
سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کی دارالعلوم تعلیم القرآن پلندری آزادکشمیر کا ایک بڑا دینی و علمی ادارہ ہے
جسکی خدمات پوری ریاست کیلئے ہیں میں بھی اس داری میں مولانا محمد یوسف خان مرحوم کے پاس قرآن پڑھنے آیا تھا
اس وقت سے اس ادارہ کیساتھ ایک دینی رشتہ قائم ہے شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان مرحوم ایک بڑی علمی ودینی شخصیت تھے
انکی وفات کے بعد انکے فرزند مولانا سعید یوسف خان انکے مشن کو لیکے چل رہے ہیں مولانا سعید یوسف خان کیساتھ ایک دینی رشتہ ہے اور اس ادارہ کیساتھ ہمارا سالوں کا تعلق ہے جو قائم ودائم رہے گا