بجلی کا کمرشل استعمال، دس روپے فی یونٹ مقرر

بجلی کا کمرشل استعمال، دس روپے فی یونٹ مقرر

300 یونٹ سے زیادہ15 روپے فی یونٹ ہے،طے شدہ ریٹس سے ہٹ کر زائد ریٹس پر بلات نہیں جاری کئے جاتے

سوشل میڈیا پراپلوڈ ہونے والا بجلی کا بل اوپریشن ڈویژن پلندری سے متعلقہ ہے، ترجمان آزاد کشمیر محکمہ برقیات کی وضاحت

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد کشمیر محکمہ برقیات نے واضح کیا ہے کہ بجلی کے کمرشل استعمال کا ٹیرف300 یونٹ تک10 روپے فی یونٹ اور اس سے زیادہ15 روپے فی یونٹ ہے۔

ترجمان محکمہ برقیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ برقیات حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بلات جاری کرتا ہے۔

طے شدہ ریٹس سے ہٹ کر زائد ریٹس پر بلات نہیں جاری کئے جاتے۔ اس حوالے سے خبریں اور پوسٹیں جھوٹی، من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہیں۔

کمرشل بلات کو گھریلو بل بتا کر محکمہ کے خلاف بلاجواز پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پراپلوڈ ہونے والا بجلی کا بل اوپریشن ڈویژن پلندری سے متعلقہ ہے اور یہ بل کمرشل ہے جو کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کیا گیا ہے

بجلی کا کمرشل استعمال، دس روپے فی یونٹ مقرر

۔ حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل بلات کے ریٹ بذیل ہیں:-i.) 1 to 300 units Rs. 10.00/Kwhii.) 300 & above units Rs. 15.00/kwh دوران ماہ مذکورہ بل میں صارف نے 243 یونٹس استعمال کی ہیں

جس کے مطابق صارف کا بل 243×10 روپے بنتا ہے۔ جبکہ 8/-روپے بنک چارجز ہیں۔ اس طرح کل ماہانہ بل 2438/-روپے بنتا ہے

اس کے علاوہ بل ہذا پر کسی بھی قسم کے ٹیکسز لاگو نہ ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق کمرشل /گھریلو صارفین کے بقایاجات کی 24اقساط مقرر کی گئی ہیں۔

بجلی کا کمرشل استعمال، دس روپے فی یونٹ مقرر

مذکورہ صارف کا بقایا مبلغ 46006/-روپے تھا جس کی 24اقساط کرتے ہوئے پہلی قسط 1917/-روپے بنتی ہے۔ اس طرح ماہانہ بل کے ساتھ متذکرہ قسط بل شامل کرتے ہوئے (1917+8+2430) 4354-روپے بل جاری کیا گیا ہے۔

اس طرح سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی پوسٹ درست نہ ہے۔ لہذا عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ محکمہ برقیات کے تمام بلات بجلی بمطابق فیصلہ جاری کئے گئے ہیں تاہم اگر عوام کو کسی قسم کا کوئی ابہام ہے توقریبی دفتر محکمہ برقیات سے رجوع کریں۔

 

بجلی کا کمرشل استعمال، دس روپے فی یونٹ مقرر

 

صارفین کیلئےخوشخبری، بجلی 6روپے فی یونٹ سستی،پلان آئی ایم ایف سے شیئر

بجلی کا کمرشل استعمالدس روپے فی یونٹ مقرر