شرپسندوں کاحملہ،جہلم ویلی سے راولپنڈی ٹرانسپورٹ معطل

شرپسندوں کاحملہ،جہلم ویلی سے راولپنڈی ٹرانسپورٹ معطل

مسافروں کو اتار کر زدکوب کیا ،ڈرائیورز پر بھی تشدد، مسافر مری میں خوار ہوگئے،انتظامیہ نے معاملہ کا نوٹس نہ لیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،آئی جی خیبرپختونخوا ،اور وزیراعظم آزادکشمیر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کا رروائی کا مطالبہ

شرپسندوں کاحملہ،جہلم ویلی سے راولپنڈی ٹرانسپورٹ معطل
ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) جہلم ویلی سے راولپنڈی پبلک ٹرانسپورٹ کا رابطہ منقطع ہوگیا مری کے مقام پر جولہال (خیبرپختونخوا) کی حددود میں چند شرپسند عناصر نے گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر زدکوب کیا

ڈرائیورز پر بھی تشدد مسافر مری میں خوار ہوگئے مغل ٹریولز کے عدالت مغل،نزاکت مغل کی گاڑی بھی روک کر مسافروں اور ڈرائیور پر حملہ کردیا

انتظامیہ نے معاملہ کا نوٹس نہ لیا جہلم ویلی سے راولپنڈی جانے والی تمام ہائی ایس ،اور کوسٹرز کو مری میں روک کر خالی کروا کر گاڑیوں کے ڈرائیور ،مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

شرپسندوں کاحملہ،جہلم ویلی سے راولپنڈی ٹرانسپورٹ معطل

تفصیلات کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے بلال،سعود وغیرہ نے جہلم ویلی کے روٹ پر ایک گاڑی بغیر پرمٹ ڈال دی ہے

جس پر ایک شخص نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے درخواست دی جس پر ضلعی انتظامیہ نے دونوں فریقین کی گاڑیاں ضبط کرلی

جس کے ردعمل میں انہوں نے مری کے مقام پر گاڑیاں لگا کر تقریباً 70 افراد نے روڈ بند کردی جس پر تمام ہائی ایس ،کوسٹرز کو ناکہ لگا کر ڈرائیور اور مسافروں کو زدکوب کیا اور گالم گلوچ کیا

جس پر ضلع جہلم ویلی پبلک ٹرانسپورٹ کا راولپنڈی سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

انہوں نے اہلیان مری کے اس رویہ پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،آئی جی خیبرپختونخوا ،اور وزیراعظم آزادکشمیر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔۔

اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات،ریڈزون سیل،میٹرو بس سروس معطل

 

جہلم ویلی سے راولپنڈیراولپنڈی ٹرانسپورٹ معطلشرپسند وں کا حملہ
Comments (1)
Add Comment