مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر، اراکین آزاد کشمیر اسمبلی آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، سردار عتیق احمد خان ،چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور ، سردار حسن ابراہیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کشمیر کونسل اور محترمہ مشعال ملک نے بھی شرکت کی۔کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو کرنے کا مقصد کشمیر کاز کو علاقائی و عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کمیٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر سے تمام سیاسی قیادت کی بھرپور شرکت کا خیر مقدم کیا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر پاکستان کی پارلیمان کا اہم جزو ہے، رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ کشمیر کمیٹی نے علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اجاگر کیا ہے،

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل بحث کی ضرورت ہے،

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر میں کشمیر کے مسئلہ پر بحث کرنی چاہیے اور متفقہ طور پر قرارداد منظور ہونی چاہیے،

رانا محمد قاسم نون نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے جس میں کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو کیا جائے۔

کشمیر کمیٹی بہت جلد مظفرآباد میں اجلاس منعقد کرے گی اور مہاجرین کیمپس سمیت ایل او سی کا بھی دورہ کرے گی،

پاکستان کا کشمیری عوام سے رشتہ بہت گہرا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر قائد اعظم کا تکمیل پاکستان کا خواب ادھورا ہے،

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادجموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کمیٹی میں مدعو کرنے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں،

پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدو جہد آزادی تحریک کی حمایت کی ہے،۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی گورنمنٹ کو بااختیار بنانا ہو گا۔

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح اجاگر کرنے کیلئے شانہ بشانہ کام کریں گے تو کشمیر کاز کو تقویت ملے گی،

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست 2019 سے پہلے بھی متعدد بار کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے، جب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں اس وقت تک بھارت کشمیریوں پر شب خون نہیں مار سکتا،

کشمیری عوام کی شناخت کو تبدیل کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ا بھارت کا اپنے آئین سے 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کا اصل مقصد کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا تھا،

بھارت نے غیر قانونی طور پر 50 لاکھ ہندوستانی کو کشمیری شہری بنانے کی گھناؤنی کوشش کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ ہندوستانی فوج کی موجودگی میں الیکشن کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر کی عوام اور حکومت سمیت دنیا میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن کو قبول نہیں کریں گے،

چوہدری لطیف اکبر سپیکر قانون ساز اسمبلی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر ظلم و بربریت اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا،

کشمیر میں الیکشن کے بجائے استصواب رائے کی ضرورت ہے، قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کو کشمیر سے متعلق ایک مکمل اور واضح پالیسی مرتب کرنی پڑے گی،

تارکین وطن کو بیرون ممالک میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیے، کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر سے متعلق فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

سردار محمد یوسف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیئے پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا،

کشمیری عوام کا پڑوسی ہونے کے ناطے مجھے بھی کشمیر سے متعلق بہت سی چیزوں کا علم ہے،،کشمیر کمیٹی کو پوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پوری دنیا کی آواز کو اپنے ساتھ ملائے،

ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سردار یعقوب خان نے کہا کہ سپیکرقانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے جو باتیں کی ہیں وہ ہم سب کی آواز ہے،کشمیر کاز پر پوری کشمیری عوام اور تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

کشمیر کمیٹی کا ایک اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہونا چاہیے،کشمیر کمیٹی ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اس کی آواز پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ ہندوستانی فوج تعینات ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہیں ہیں،

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

مقبوضہ کشمیر کی عوام دس لاکھ ہندوستانی فوج کا پتھروںے مقابلہ کر رہی ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے آئین سے 370 اور 35-A نکال کر کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی مذموم سازش کی ہے،

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے پوری کشمیری قیادت کو پاکستان کی پارلیمان کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے ملکر تحریک آزادی کشمیر کو علاقائی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے علاوہ سردار محمد یعقوب خان،چوہدری محمد یاسین ، سردار عتیق احمد خان، فیصل ممتاز راٹھور، سردار حسن ابراہیم خان، راجہ مشتاق احمد خان،مولانا سعید یوسف،مولانا امتیاز احمد صدیقی،دانیال شہاب مدنی، سید شبیرحسین بخاری،منظور قادر ایڈووکیٹ،محترمہ مشعال ملک، خواجہ طارق سعید، سردار عبدالرزاق خان،شجاع خورشید راٹھور،محمد یونس میر، سردار عدنان خالد، سردار حنیف ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ناقابل قبول، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر

 

کشمیرمیں سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،انجئنیر امیر مقام

پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیرمقبوضہ کشمیر میں الیکشن