این ٹی ایس کے زیر اہتمام نئے تعینات ہونیوالے اساتذہ کو تقرری نامے جاری
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز ) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق ضلع پونچھ میں این ٹی ایس کے زیر اہتمام نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو تقرری نامے جاری کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد ہوا
جس میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ پونچھ ریحانہ شاہ محمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شہناز اختر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بابر ایاز چاروں حلقوں حلقہ منڈھول سردارنجیب،طفیل علوی،سردار ایاز شہراز، اے ای او حلقہ نمبر تین اور چار سردار با بر ظفر صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول پوٹھی مکوالاں سردار طاہر، اے ای او عباسپور شوکت حسین شوکت،سردار شعبان،سردار شمیم اعجاز،سردار امجد اے ای او حلقہ نمبر پانچ کی اے ای او سمیرہ عزیز،سردار نسیم اختر،پرنسپل ایلیمنٹری کالج نے خطاب کیا
جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار ایاز شہراز نے انجام دیئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دور جدید میں این ٹی ایس کے زیر اہتمام تعینات ہونے والے 252 اساتذہ کو آج تقرری نامے دیئے گئے ہیں جو مشنری جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ہوئے نئی نسل کو مستقبل کے لیے تیار کریں گے تاکہ جدید دور کے چیلنجر سے نمٹا جاسکے
مقررین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق،وزیرتعلیم دیوان علی چغتائی،سیکرٹری تعلیم رزاق ندیم کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کو پرُ کرنے کے لیے میرٹ کو ترجیح دی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار بابر ایاز خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے کہا کہ جن اساتذہ نے ایک طویل عرصہ سے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دی ہیں وہ بھی ہمارے لیے اُتنے ہی قابل احترام ہیں جس قدر این ٹی ایس کے تحت تعینات ہونے والے ہیں ہم اساتذہ کی محنت اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں
انھوں نے کہا کہ آزمائشی عرصہ تعیناتی کے دوران این ٹی ایس کے ذریعے تعینات اساتذہ محنت،لگن اور دلجمی کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ نئی نسل کو جدید دور کے چیلنجز سے مقابلے کے لیے تیار کیا جاسکے آج کادور میڈیا کا دور ہے اساتذہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسائل پیش کرنے کے بجائے اپنے دفاتر کے ذریعے شکایات کے ازالہ کے لیے کوشش کریں کسی غیر قانونی عمل میں شریک نہ ہوں انھیں ٹریننگ کے ذریعے مزید ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا رولز کی پابندی اور دسپلن کی پابندی ہم پر عائد ہوتی ہے جوہر صورت پوری کرنا ہوگی آخر میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ میں تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔