جبڑ رتنوئی ،سردار حاجی علی کا مکان جل کر خاکستر

جبڑ رتنوئی،سردار حاجی علی کا مکان جل کر خاکستر

باغ (بیورورپوٹ) سردار حاجی علی داد خان ساکنہ جبڑ رتنوئی کو مکان جل گیا ساری زندگی کی جمع پونجی چند منٹوں میں زمین بوس ہوگی

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ یونین کونسل خواجہ رتنوئی ساکنہ جبڑ کے رہائشی سردار حاجی علی داد کے گھر میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک گی اور چندہی منٹوں میں آگ نے پورے تین منزلہ عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا گاوں کے لوگوں نے آگ پر قابوپانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی طرح سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا گیا اور تین منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو گی

جبڑ رتنوئی،سردار حاجی علی کا مکان جل کر خاکستر

حاجی علی داد نے زندگی کا ایک طویل حصہ پردیس کی نظر کیا محنت مزدوری کر کے گھر تعمیر کیا ایک گھنٹے میں ان کی یہ ساری زندگی کی کمائی مٹی کا ڈھیربن کی یہ بہت دلخرش اور تکلیف دہ صورتحال ہے کہ اپنی زندگی کی جمع پونجی کھو دینا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے

حاجی علی داد کی ساری زندگی دکھو ں اور غموں کی ایک داستان ہے 2005کے زلزلے میں ان کو اکلوتا بیٹا شہید ہو گیا تھا۔یہ دکھ اور صدمہ ناقابل بیان ہے۔ ایک طرف اپنے شہیدبیٹے کی وہ یادیں تھی جو اس گھر میں محفوظ تھیں، دوسری طرف وہ خواب تھے اس گھر سے وابستہ کیے تھے سب کچھ اچانک ختم ہوگیا اور زندگی کھلے آسمان تلے ہو گی ہے

حکومت وقت محکمہ جنگلات کے زمہ دارنہ سے مطالبہ ہے کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ وہ کچھ اپنے رہنے کے لیے دوبارہ بندوبست کر سکیں

آزاد کشمیر ٹی وی کے سٹوڈیو میں آتشزدگی، کروڑوں کی مشینری خاکستر

جبڑ رتنوئیسردار حاجی علیمکان جل کر خاکستر