مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی،عبد القیوم نیازی

مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی،عبد القیوم نیازی

اسلام آباد( خبر نگار) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر اور صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،تحریک انصاف کسی ایسی ترمیم کو منظور نہیں ہونے دیگی جو آئین پاکستان کی روح کیخلاف ہو،آئین کیساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،

مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی،عبد القیوم نیازی

بانی پی ٹی آئی، سفیر کشمیر عمران خان کو ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنیکی سزاء دی جارہی ہے، تحریک انصاف کسی بھی ظلم کے ضابطے کو نہیں مانتی، پاکستانی عوام کی غالب اکثریت بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑی ہے، مینڈیٹ چور حکومت زیادہ دیر عمران خان کو پابند سلاسل نہیں رکھ سکے گی،

 

غیرآئینی اور ووٹ چور حکومت کا منطقی انجام روزانہ کی بنیاد پر قریب سے قریب تر ہوتا جارہا ہے، اتحادی ٹولہ ذاتی مفادات کی خاطردستور پاکستان کا حلیہ بگاڑنا چاہتاہے، لوٹ مار کمپنی کو عوام کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں، پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کا نام ہے نا مساعد حالات کے باوجود عمران خان اور پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں

مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی،عبد القیوم نیازی

آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کا انجام دنیا دیکھے گی پی ٹی آئی کے منحرف اور بے وفا لوگوں کو پارٹی کا نام یا جھنڈا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کارکن ان سے دور رہیں جن لوگوں نے بھی پارٹی کیساتھ غداری کی ہے ۔

 

سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ میری پی ٹی آئی آئی کے تمام کارکنوں سے اپیل ہیکہ انکے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں اور جہاں بھی پارٹی کا پرچم یا نام استعمال کرتے ہیں ان کا راستہ روکیں مشکل وقت میں عمران خان اور پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا

مینڈیٹ چور حکومت غیرآئینی ترمیم کے ذریعے دستور پاکستان پر شب خون مارنا چاہتی،عبد القیوم نیازی

سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی پراپرٹی پر کشمیریوں کا حق ہے اسکو فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کشمیری قوم کبھی اس پر سودے بازی نہیں کرنے دے گی ،کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں۔ ان کے خلاف جعلی و بوگس کیسز بنا کر سیاسی انتقام کی انتہا کر دی گئی ۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کے رہائی تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا ۔ عمران خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا ۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عمران خان کیلئے پریشان ہیں ۔

 

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

دستور پاکستانشب خونعبد القیوم نیازیغیرآئینی ترمیممینڈیٹ چور حکومت