کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے،انوار الحق
پلندری (کشمیرایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ریاست میں سیاحت، ہائیڈل میں وسیع پوٹینشل موجود ہے. روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کر کے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں ۔
ایسے اعلانات نہیں کرتاجن کا پورا ہونا مشکل ہو۔الفاظ کی حرمت کو اہم سمجھتا ہوں جو اعلان کیا اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔ میڈیا جائز تنقید کرے مگر کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے۔ قانون سازی کے زریعے سے کچھ خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔
کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے،انوار الحق
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلندری میں سدھنوتی پریس کلب کے صدر سردار مظہر ظریف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں سرپرستِ اعلیٰ سدھنوتی پریس کلب سردار تسنیم احمد خان ، سردار اعجاز خلیق ، سردار راشد لطیف ، سردار شہزاد عباسی ، راجہ عبدالحمید، شفقت شہزاد شامل تھے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پریس کلب کو درپیش مسائل سنے اور پریس کلب کی عمارت تعمیر کرنے اور صحافتی ٹور کے لیے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ ، وزیر سیاحت سرداد فہیم اختر ربانی ، نثار انصر ابدالی اور محترمہ نبیلہ ایوب بھی موجود تھیں.
کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے،انوار الحق