ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا دوسرا اجلاس
مظفرآباد (کشمیر ا یکسپریس نیوز)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف رحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا دوسرا اجلاس جمعرات کے روز کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کیمونیشن اینڈ ورکس، ریسرچ اینڈ ریفرنس، گورننس، فزیکل پلاننگ وہاوسنگ، صحت عامہ، سیاحت، اطلاعات، انڈسٹریز ، جنگلات کے 17 منصوبہ جات زیر غور لائے گے۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن پاکستان، محکمہ مالیات اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان وسربراہان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔
ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا دوسرا اجلاس
اجلاس میں محکمہ شاہرات کے زیر انتظام شاردہ تاکیل 18 کلومیٹر سٹرک کی پختگی و بہترگی کا 99 کروڑ 87 لاکھ روپے مالیت کا نظر ثانی منصوبہ، تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت سڑکات اور پل کی تعمیر کے منصوبہ جات میں ترمیم، نارتھ زون اور ساوتھ زون میں ترقیاتی سکیموں کی مدت میں توسیع کے منصوبہ جات محکمہ اوقاف کے زیر انتظام سہیلی سرکار کمپلیکس مظفر آباد کی تعمیر کا 19 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ، DHQ کوٹلی میں سرکاری ملازمین کے لئے رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا 39 کروڑ 58 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ، محکمہ صحت کے زیر انتظام مظفر آباد میں 50 بستروں پر مشتمل دل کے ہسپتال کا 34 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نظر ثانی منصوبہ،MNCH پروگرام کے تحت نوزائیدہ بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 39 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کا نظرثانی کا منصوبہ، محکمہ سیاحت کے زیر انتظام یادگار برسالہ کے مقام پر یادگار قائد اعظم کی حفاظتی دیوار کا 91 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ،محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام سوشل اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ اینڈ پروڈکشن کا 13 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ،محکمہ اطلاعات کے استحکام کا 8 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا نظر ثانی منصوبہ، محکمہ صنعت و حرفت کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں روائتی کشمیری دستکاری کو فروغ دینے کے منصوبہ کی مدت میں توسیع،محکمہ جنگلات، واٹر شیڈ کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں جنگلات کی بحالی اور تحفظ اراضی کے 1 ارب 29 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کے 06 منصوبہ جات زیرغور لائے گئے۔
ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا دوسرا اجلاس
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تیاری میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ منصوبہ جات بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے ترقیاتی عمل کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت تصرف یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ جات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے اور انکے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
کشمیر پراپرٹی کی فروخت کیلئے کمیٹی قائم،کشمیر ی قیادت وعوام سراپا احتجاج