تراڑکھل،پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن،کارکنان کی بھرپور شرکت
تراڑکھل(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن بمقام تراڑکھل ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ورکرز کنونشن کی صدرات ممبر سی۔ای۔سی سردار عظیم خان نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار ارشاد شاد نے سرانجام دئیےجبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار حلقہ ایل اے 19پونچھ 2سردار سعود صادق ایڈووکیٹ تھے
مہمان خصوصی کو مشرقی چوک سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ میں لایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین سردارعظیم خان سردارمقبول شاہین سردار منشاء عظیم ایڈووکیٹ سردارسعیداقبال سردارشبیرانقلابی سردار زاہد شبیر سردار جنید اکرم سردار کمال خان سردار عمررزاق سردار ایوب خان سردارمحمد حنیف سردار شفیق اور دیگر کے علاؤہ کارکنان پی پی پی۔ پی وائی او ۔پی ایس ایف تراڑکھل نے بھرپور شرکت کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ؤسابق امیدوار اسمبلی سردارسعود صادق ایڈووکیٹ نے کہا ھےکہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جماعت ھے جس کی تاریخی قربانیوں سے بھری پڑی ہے
انہوں نے کہاکہ 2001سے قبل یہ حلقہ مایوسیوں کا گھڑ تھا۔پھر سابق سپیکر سردار غلام صادق ممبر اسمبلی منتخب ہوکر حلقہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب لایا انہوں نے کہاکہ آج کے ورکرز کنونشن الیکشن 2026کی الیکشن کمیئن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ھے حلقہ کی عوام نے موجودہ گورنمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کردیا ھے
حلقہ میں منتخب ممبر اسمبلی اپنے ہی حلقے میں داخل ھونے سے کتراتے ہیں سردار سعود صادق نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام ن لیگ کے خلاف سیاہ جھنڈیاں سے استقبال کرتے ہیں ن لیک نے ہمیشہ ٹھیکداری نظام کو فروغ دیا چند مخصوص لوگوں کو نوازنے کے علاؤہ کچھ نہ کیا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تراڑکھل ریسٹ ہاؤس میں منعقد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا
تراڑکھل ،ٹریفک کے دو حادثات ، دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک متعدد زخمی