چڑ ہوئی عوامی حقوق کی تحریک کے دھرنے کا 76واں روز، انتظامیہ حرکت میں آگئی
ڈویژنل انتظامیہ میرپور نے چڑہوئی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے 20روز کا وقت لیا ،امید ہےسنجیدگی کا مظاہرہ ہو گابجلی نظام کی بہتری،ڈاکٹرز کی تعیناتی ،چڑہوئی تا ڈونگی روڈز پر کام کے آغاز،موبائل سروس کی بہتری چاہتے ہیں ، مظاہرین
چڑھوئی(راجہ محمد فیصل سے)چڑ ہوئی عوامی حقوق کی تحریک کے دھرنے کا 76روز ، ڈویژنل انتظامیہ میرپور نے چڑہوئی کے بنیادی مسائل کے حل کے کئے20روز کا وقت لیا ہے۔امید ہے حکومت اور انتظامیہ اس پر سنجیدگی عمل کریں گئے۔
عوام علاقہ کو مزید آزمائش میں نہیں ڈالیں گئے۔یہ بات کو واضع ہے ہم بجلی کی بہتری کے لئے عملی اقدامات ،اور چڑہوئی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی ،چڑہوئی تا ڈونگی روڈز پر کام کے اغاز،چڑہوئی واٹر سپلائی کی تکمیل کے لئے عملی اقدامات ،اور موبائل سروسز کی بہتری سمیت دیگر مطالبات منظوری تک سراپا احتجاج ہیں
احتجاجی تحریک اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ،مقررہ وقت تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ۔تو اس پر عوامی ایکشن کمیٹی اگلا لائحہ عمل جاری کریں گی۔