ضیاء القمر سے مسلم چیریٹی کےوفدسے ملاقات،سماجی خدمات میں تعاون کی یقین دہانی
باغ (کشمیرایکسپریس نیوز)وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے مسلم چیریٹی کے نمائندوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور دنیا کے مختلف ممالک میں مسلم چیریٹی کے لیے کام کرنے والے افراد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر وزیر حکومت نے مسلم چیریٹی کی طرف سے آزاد کشمیر میں صحت تعلیم سمال انڈسٹری تعمیر نو سمیت دیگر سیکٹرز پر کیے جانے والے کام کو سراہا
ضیاء القمر سے مسلم چیریٹی کےوفدسے ملاقات،سماجی خدمات میں تعاون کی یقین دہانی
وزیر حکومت نے حکومت کی طرف مسلم چیریٹی کو سماجی خدمات میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم چیریٹی تعلیم صحت اور عام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جو قابل تعریف اور وقت کی ضرورت کے مطابق ہے جسے مل کر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
مسلم چیریٹی کے نمائندوں نے وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ صحت تعلیم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ ڈاکٹر مقبول ایکسیئن شاہرات باغ ذیشان بٹ راجہ نصیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
[…] ضیاء القمر سے مسلم چیریٹی کےوفدسے ملاقات،سماجی خدمات م… […]