شمالی و جنوبی وزیرستان،جھڑپیں، 12 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان،جھڑپیں، 12 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

دہشتگردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش ،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرا ، دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر وطن پر قربان ہوئے

 

شمالی و جنوبی وزیرستان،جھڑپیں، 12 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جہاں جھڑپوں کے دوران 12 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی و جنوبی وزیرستان،جھڑپیں، 12 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپوت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔

 

9 مئی مقدمات،عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

12 دہشتگرد ہلاک6 جوان شہیدشمالی و جنوبی وزیرستان