سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام مرحوم سینئر صحافی سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، صدارت پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا، جب کہ معاونت آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی نے کی،

تقریب میں سیکرٹری آر آءی یو جے راحیل نواز سواتی، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، مرحوم سی آر شمسی کے فرزند عدنان شمسی، طارق عثمانی، سید قیصر عباس شاہ، مرزا عبدالقدوس، رازق بھٹی، منظور سلہریا ، ڈاکٹر فاروق عادل،سجاد اظہر، ، طاہر جعفری، سید لقمان شاہ، اعجاز عباسی، منظور شکرانی، ظاہر خان، بلال عظیمی اور بلال الرحمن کے علاوہ دیگر مہمان گرامی نے شرکت کی

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اس کے بعد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، مرحوم سی آر شمسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاجی نواز رضا نے کہا کہ اگرچہ مرحوم بائیں بازو کے نظریات کے حامی تھے اور میں دائیں بازو کے نظریات کا اور ہم دونوں صحافتی سیاست میں ایک دوسرے کے مخالف کھڑے رہا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمارا باہمی احترام کا ایک مضبوط رشتہ رہا،

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مختلف ادوار میں سیاسی مخالفت کے باوجود ہم مشاورت کر لیا کرتے اور مشکل معاملات کو بہتر انداز میں طے کر لیا کرتے تھے، حاجی نواز رضا نے کہا اپنی وفات سے قبل کے سالوں میں سی آر شمسی پی ایف یو جے کے مختلف گروپوں کو یکجا کرنے کے خواہش مند تھے اور اپنے تئیں کوشش بھی کیا کرتے تھے لیکن اس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی،

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی نے کہا سی آر شمسی نا صرف ایک بڑے صحافی تھے بلکہ ایک بڑے انسان بھی تھے میں نے انہیں ورکر دوست رہنما پایا جو کسی ورکر کے مسئلے کو بہت سنجیدہ لیا کرتے تھے اور اس کے حل ہو جانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھتے تھے، جس معیار کی صحافت انہوں نے کی آج کے صحافیوں کو اس کا جائزہ لے کر اس سے سیکھنا چاہیے اور اگر وہ ایسا کر لیں تو اس شعبہ میں ان کی کامیابی یقینی ہے

طارق عثمانی نے کہا کہ میرا اور سی آر شمسی کا تعلق عشروں پر محیط رہا اس دوران میں مرحوم کی صحافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور صحافتی اسلوب کا ادراک ہوا، مختلف مواقع پر ان کو مشکل صحافتی الجھنوں کو احسن انداز میں سلجھاتے ہوئے دیکھا، وہ اپنے ماتحت کام کرنے والوں کے ساتھ انتہائی شفقت کا مظاہرہ کیا کرتے تھے اور پوری کوشش کیا کرتے تھے کہ خوشگوار ماحول میں کام مکمل ہو اور اپنے شائستہ اخلاق کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب رہتے،

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لقمان شاہ نے کہا کہ میں نے ان کے ماتحت کافی عرصہ کام کیا، کام میں اگر کبھی کوئی غلطی ہو جاتی تو وہ ڈانٹ ڈپٹ کے بجائے شفقت سے سمجھاتے اور تلقین کرتے کہ کوشش کریں کہ یہ غلطی دوبارہ سرزد نا ہو، وہ ایسے مدیر تھے کہ چھٹی کے وقت اکثر اپنی گاڑی میں گھر تک پہنچاتے اور بسا اوقات گھر کے قریب لمبی گفتگو میں کافی وقت گزر جاتا، تقریب سے دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں مرحوم سی آر شمسی کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 

 سپورٹس فیڈریشنز کیلئے مالی شفافیت،پاکستان سپورٹ بورڈ کاسخت اقدامات کا اعلان

آر آئی یو جے دستورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستورسی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس