بھارت جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے

اسلام آباد(کشمیرایکسپریس نیوز) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے مکروہ عزائم امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کی ضمانت ہے، بھارت انسانیت کا قاتل اور جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے، بھارت کشمیریوں کی حقیقی نمائندہ قیادت کو عقوبت خانوں میں رکھ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ڈھونگ انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حریت لیڈرشپ پابند سلاسل ہے۔ یسین ملک پر جیل میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

مسرت عالم بھٹ، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی سمیت میر واعظ عمر فاروق بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا سے چھپے نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر بھارت کا کڑا احتساب کیا جائے۔

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

بھارتجنوبی ایشیا میں دہشتگرددہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ