سعودی عرب کی 94 سالگرہ، جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی پروقار تقریب
جدہ(معروف حسین)سعودی عرب کی 94 سالگرہ پر جدہ میں پاکستانی میڈیا کیلئے کام کرنے والے صحافیوں نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی تعاون تنظیم OIC میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ایمبیسڈر آفتاب احمد کھوکھر تھے،
تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پریس قونصلرچوہدری عرفان اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض سینیئر صحافی امیر محمد خان نے سر انجام دیا تقریب میں صحافیوں میں سید مسرت خلیل، امیر محمد خان، شاہد نعیم،جہانگیر خان،امانت اللہ، جمیل راٹھور، چوہدری ریاض گھمن، خالد نواز چیمہ، عدیل ریاض، محمد عدیل احمد فواد سواتی،شعیب الطاف، شباب بھٹہ، ساجد یامین اور سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے سینئر لکھاری عبید اللہ کیہر نے شرکت کی۔
سعودی عرب کی 94 سالگرہ، جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی پروقار تقریب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آفتاب احمد کھوکھر نے کہا میں سعودی عرب کو ان کے قومی دن (یوم الوطنی)کے موقع پر پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر فخر ہے، ہمارے دلوں میں سعودی عرب اور اس کی عوام کے لیے بہت محبت ہے،
اللہ نے چاہا ہمارا حال اور ہمارا مستقبل ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ ہے، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کی کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے اور یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے مشکل وقت میں پاکستان نے سعودی عرب کو اپنے ساتھ کھڑا پایا ہے
سعودی عرب کی 94 سالگرہ، جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی پروقار تقریب
صحافی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید تقویت دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں آپ اس چیز کو اجاگر کریں جس میں مثبت سوچ پیدا ہو۔او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس و ٹیکنالوجی آفتاب کھوکھر نے کہا تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) میں پاکستان اور سعودی عرب کا بہت اہم کردار ہے ہم دونوں ملکوں کی کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مسلم ممالک کو درپیش مسائل کا حل کرسکیں۔تقریب کی نظامت کرتے ہوئے امیر محمد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
سعودی عرب کی 94 سالگرہ، جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی پروقار تقریب
جبکہ صحافی ریاض گھمن نے کہا کہ تمام پاکستانی اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ہمارا میزبان ملک سعودی عرب خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں دن رات ترقی کی طرف گامزن ہے۔
صحافی جہانگیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدہ کے صحافی شکر گزار ہیں کہ سفیر آفتاب کھوکھر نے تقریب میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ جدہ کے صحافی ہمیشہ پاک سعودی دوستی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی 94 سالگرہ، جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی پروقار تقریب
تقریب کے اختتام پر سعودی عرب پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن میں سعودی عرب کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سعودی عرب کے ملی نغمے پیش کیے گئے۔