سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس
کتاب کموڈور (ر)محمود الرحمان کی گزری ہوئی زندگی کا نچوڑ ہے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور مشاہدات کا خزانہ نئی نسل کو منتقل کیا
جو علم ہمیں کتابوں کا مطالعہ کرنے سے ملتا ہے وہ ہمیں ڈیجیٹلائزڈ ذرائع سے کبھی حاصل نہیں ہوتا،تقریب سے خطاب

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

اسلام آباد( وقائع نگار)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں کموڈور ریٹائرڈ محمود الرحمان کی کتاب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

یہ کتاب کموڈور ریٹائرڈ محمود الرحمان کی گزری ہوئی زندگی کا نچوڑ ہے جس میں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور مشاہدات کا خزانہ نئی نسل کو منتقل کیا ہے، یہ کتاب نئی نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

آج کے دور میں نوجوان کتاب سے دور ہوتے جارہے ہیں ، ٹیکنالوجی اتنی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے کہ اب کتابیں ہمارے پاس آڈیو بکس کی شکل میں موجود ہیں مگر یہ بات بھی واضح ہے کہ جو علم ہمیں کتابوں کا مطالعہ کرنے سے ملتا ہے وہ ہمیں ڈیجیٹلائزڈ ذرائع سے کبھی حاصل نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مصنف کی فلاحی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محمود الرحمان 500 سے زائد نادار ، یتیم مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے،

قوموں کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ہمارا ادارہ سردار گروپ آف کمپنیز ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہا ہے۔ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے محمود الرحمان اور پاک نیوی کیساتھ ملکر ہر ممکن تعاون کریں گے،

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

سپانسرشپ کے ذریعے بچوں کے جملہ تعلیمی اخراجات ہمارا ادارہ برداشت کرے گا۔سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا تقریب کتاب رونمائی میں مزید کہا ہے کہ پاکستان میں کتاب پڑھنے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے،

میرے نزدیک کتب بینی کا شوق سب سے اچھا ہے،زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کتابوں سے علم و شعور حاصل کرنا ضروری ہے۔ملک میں کتابیں لکھنے والوں حوصلہ افزائیکرنے کی ضرورے ہے، نوجوان نسل کے لیے کتابیں تیار کی جائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے،

کموڈور ریٹائرڈ محمود الرحمان تعلیم کے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔پاک نیوی ملک کے لئے بہت کام کر رہی ہے ، پاک نیوی نے ہماری سمندری حدود محفوظ کی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا کےدور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی،تنویر الیاس

تقریب کی صدارت صدر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز وائس ایڈمرل ریٹائرڈ احمد سعید نے کی جبکہ تقریب میں ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعزیز مرزا ، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ احمد تسنیم ، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل آصف خالق ، کموڈور ریٹائرڈ بلال حیدر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، سردار گروپ آف کمپنیز کی سینئر مینجمنٹ ، معزز استاتذہ کرام ، طلبہ و طالبات و دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔

تقریب کے اختتام پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مختلف سکولوں سے تشریف لائے نادار اور مستحق بچوں اور بچیوں میں تحائف تقسیم کیے اور اساتذہ کرام کو شیلڈ دیں جبکہ معزز مہمانوں کو کتاب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

 

اساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیں علم کا ہو تا ہے،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

اہمیت کم نہیں ہوئیبحریہ یونیورسٹی اسلام آبادتنویر الیاسسوشل میڈیا کےدورکتابوں کی اہمیتکموڈور ریٹائرڈ محمود الرحمان کی کتاب