آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ذاتی اور جماعتی طورپر شدید تشویش ہے ۔یہ آزادی اور یہ نظام ہمیں طشتری میں رکھ کر کسی نے نہیں دیا بلکہ اس کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، کے ایچ خورشید، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے کردار کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جاسکتا نہ ہی ہم کسی کو اپنی تاریخ مسخ کرنے دینگے۔ پونچھ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جیسے نعرے بلند ہونا افسوس ناک ہے

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

سستا آٹا اور سستی بجلی عوام کا بنیادی حق ہے اوراب یہ معاملہ حل ہو چکا ہے عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد کشمیر جیسے پرامن خطہ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور نہ ہیں پاکستان اور ہندوستان کو ترازو کے ایک پلڑے میں تولا جا سکتا ہے۔

آزادی کے بیس کیمپ میں افراتفری اور انتشار کی سیاست کے خطرناک نتائج برآمدہو سکتے ہیںکوئی ہمارے اسلاف کو سہولت کار کہے تو یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر اگر کوئی سیاسی کارکن حکومتی پالیسی سے ہٹ کر بیان دے تو شام کو وہ گھر واپس نہیں پہنچتا جبکہ آزاد کشمیر میں ہمیں اپنی رائے کے اظہاراور نظریات کی ترویج کے مکمل آزاد ی حاصل ہے۔

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے بارے میں میرے بھی وہی خیالات ہیں جو ایک عام مسلم لیگی کارکن کے ہیں لیکن فیصلے کا اختیار محمد نواز شریف کے پاس ہے جو فیصلہ محمد نواز شریف کا وہ ہمارا فیصلہ محمد نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور ہم سب ان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں محمد نواز شریف نے 13ویں کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری دی ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا وہ آزاد کشمیر کے مسائل اور ہماری مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیری قوم کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے جس کیلئے پوری کشمیری قوم وزیراعظم پاکستان کی شکر گذار ہے۔

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں جلد ہی درپیش مسائل پر قابو پالیا جائے گا ۔مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کر رہی ہیں اور مخالفین بھی اس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ راولاکوٹ کے دوران سینئر صحافیوں، میڈیا کے نمائندگان، وکلاء اور مسلم فیڈریشن(ن) کے عہدیداران اور مختلف عوامی وفود گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار نسیم سرفراز، سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی، سابق مشیر حکومت سردار اعجاز یوسف، چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف، مرکزی ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری سردار مظہر محبوب ایڈووکیٹ، چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالجبار خان، ,چوہدری محمد رشید خان, سردار توصیف عزیز، سردار ساجد یعقوب، خواجہ عمران اشرف, سردار محمد جہانگیر خان, سردار قمر جہانگیر, سردار وجیہ الاسلام, ظفر اقبال ترنوٹی, سردار فرہاد خان, سردار غفار خان, سردار بہزاد خان,اور دیگربھی موجودتھے۔

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

شاہ غلام قادر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگی کارکنان آنے والے الیکشن کی تیاری کریںمسلم لیگ(ن) آنے والے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی الائنس نہیں بنائے گی ہم اپنی گذشتہ دور حکومت میں کارکردگی اور جماعتی منشور پر الیکشن میںحصہ لیں گے اور تعمیر و ترقی کا جو سفر 2021ء میں مسلم لیگ(ن) کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر روک دیا گیا تھا محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر شروع کریں گے مسلم لیگی کارکنان آپس میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دیں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے ۔

اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلا م قادر نے سردار ذاکر خان کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں بھی شرکت کی۔ شاہ غلام قادر نے راولاکوٹ میں بھرپورمصروف دن گذارا۔

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

شاہ غلام قادر نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈیشن (ن) کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایم ایس ایف این کی آزاد کشمیر بھر میں تنظیم سازی مکمل کی جائیگی اور مسلم لیگ(ن) موجودہ تعلیم کیساتھ ساتھ نظریاتی الام بندی کا بھی اہتمام کریں گی ہمیں دلیل کیساتھ ریاست کیخلاف بات کرنے والوں کا راستہ روکنا ہے۔

اس موقع پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمائندگان صدر جماعت کو تنظیم سازی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ مسلم سٹوڈنٹس فیڈیشن(ن) کے عہدیداران سے ملاقات کے علاوہ، راولاکو ٹ میں موجود مسلم لیگی وکلاء، میڈیا کے نمائند گا ن سے ملاقاتیں کی

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ہے ،ن لیگ

اور ازاں بعدصدر جماعت شاہ غلام قادر کیطرف سے سینئر صحافیوں اور وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ شاہ غلام قادر مسلم لیگی راہنماسرداروجیہ الاسلام اور سردار فاروق خان کی رہائش گا ہ پر پہنچے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگی امیدوار میونسپل کارپوریشن سردار کاشف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے،انوار الحق

 

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحالشدید تشویشن لیگ