پاکستان نظریاتی پارٹی خود مختار پاکستان کیلئے کوشاں ہے،راجہ عدنان
باغ (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی کوارڈینیٹر راجہ عدنان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں نیا پاکستان چاہئیے نہ پرانا پاکستان چاہئیے۔ہم خود مختار پاکستان کے لئے کوشاں ہیں جہاں ہمارے فیصلے ہم خود کر سکیں مسئلہ۔ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے ہے
پاکستان نظریاتی پارٹی نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ایم این ایز,ایم پی ایز,پارلیمنٹیرینز,بیوروکریٹٹس اور گزٹیڈ آفیسران کے بچے کسانوں ہاریوں اور مزدوروں کے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں حاصل کریں تاکہ یکسانیت ہو۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ MNAs,MPAs ,ریٹائرڈ ججز,جنرلز,بیوروکریٹس و گزٹیڈ آفیسرز پابند ہوں کہ تین سال تک ریاست پاکستان سے باہر نہ جائیں تاکہ راز بکنے,غداریوں اور اربوں کی کرپشن پر قابو پایا جا سکے۔
BISP کی مد میں 600 ارب روپیہ جبکہ تعلیم کے لئے تین سو ارب روپیہ رکھا گیا ہے۔بی آئی ایس پی کا پیسہ اکثر غیر مستحق لوگوں کو مل رہا ہے ۔اسی طرح صحت سہولت کارڈ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اسے ختم کر کے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز کو فنڈز مہیا کر کے وہاں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ عام عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس سے ممبر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ حماد چغتائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم خود مختار کشمیر کی مکمل حمایت کرتے ہیں البتہ اس کی آڑ میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیزی برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی جامعات میں یونیفارم کو واپس لا رہی ہے تاکہ غریب کا بچہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پہلے مرحلہ میں چار اکتوبر کو بٹ خیلہ میں ,18 اکتوبر کو سیالکوٹ تحصیل سمبڑیال 25 اکتوبر فیصل آباد,اور 27 اکتوبر لاہور جوڑا پل اور 28 اکتوبر مزار قائد کراچی میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے۔