چڑ ہوئی عوامی حقوق تحریک کی کور کمیٹی،ممبران ایکشن کمیٹی کا اجلاس
چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے)چڑ ہوئی عوامی حقوق کی تحریک کی کور کمیٹی ،اور ممبران ایکشن کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس ہوا۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے میٹنگ کے حوالے سے بریفنگ ہوئی
وزیراعظم سے میٹنگ کو مثبت قرار دیتے ہوئے ،اعتماد کا اظہار کیا گیا،امید ظاہر کی کے ہمارے جو مطالبات وزیر اعظم نے پورے کرنے کا وعدہ کیاہے وہ جلد پایا تکمیل کو پہنچ جائیں گئے ۔
مشیر حکومت میڈم صبیحہ صدیق نے چڑہوئی کی عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے ،کوشش اور محنت کی اور وزیراعظم کو چڑہوئی کی عوام کے مطالبات منظور کرنے پر ایگری کیا،اور چڑہوئی کے مسائل پر وزیراعظم سے ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کروائی ۔
اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چڑہوئی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ واضع کیا گیا کے عوامی حقوق کی تحریک ایک منظم و مضبوط تحریک ہے یہ خالصتاً چڑہوئی کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بنائی گئی تھی اور اسی پر کار بند ہے۔
اسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کے خلاف ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے حمائت یافتہ ہیں۔جو بھی شخصیت یا پارٹی مخلص ہوکر چڑہوئی کا کام کریں گی اسکو سراہا جائیگا ۔اور اسکی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وزیر اعظم کی یقینی دہانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پر امید ہیں کے جلد چڑہوئی کے مسائل کا مداوا ہوگا۔ اور چڑہوئی کے لوگ سکون کی زندگی جی سکیں گئے ۔