مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی
راولپنڈی ( وقائع نگار ) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر سے بڑے قافلے نے قائد پاکستان عمران خان کی کال پر لیاقت باغ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی
جس میں چیف آرگنائزر حمید پوٹھی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنصر پیرزادہ ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید شاہد ، ڈویژنل صدر میرپور راجہ آفتاب اکرم ، ضلعی صدر ملک نثار ، خواتین ونگ کی کنوئنیرخولہ خان ، عدیل مغل ، سردار داود و دیگر کارکنان و قائدین بھی ہمراہ موجود تھے۔
مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے قافلہ پر موتی محل کے قریب پنجاب پولیس کی جانب سے بدترین آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی عمران خان کے بہن علیمہ خان کے ہمراہ رات گئے تک کارکنان کے ساتھ پنجاب حکومت کی فسطائیت کا مقابلہ کرتے رہے ۔
راولپنڈی کی فضا قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونجتی رہی ، رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو ، کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے فلگ شگاف نعرے ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے قافلے پر بدترین شیلنگ کی مذمت کی اور سابق وزیر اعظم کی استقامت اور بہادری پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ، نائب صدر ذیشان حیدر ، مرکزی رہنما چوہدری سکندر سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیری کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی فاشسٹ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرائیں گے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ فاشٹ حکومت جتنا مرضی زور لگا لے،آنسو گیس،لاٹھی چارج،فائرنگ، کارکنوں پر تشدد،جتنا مرضی زور لگا لے۔
مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی
عمران خان کی محبت،عوام کے لیے اب عشق کا روپ دھارچکی ہے اور اس عشق کو دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں نکال سکتی ہے مر جائینگے کٹ جائینگے مگر خان سے بے وفائی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں، جس طرع مری روڈ کو پنجاب پولیس کے ہزاروں جوانوں نے میدان جنگ بنایا مگر آفرین ہے ہمارے کھلاڑیوں پر جنھوں نے پرامن احتجاج کیا
مری روڈ سارا دن آنسو گیس کی شیلنگ سے شدید متاثر ہوا،عمران خان کی بہن علیمہ آپا کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں،میں اور میرے سینکڑوں کھلاڑی درجنوں رکاوٹیں عبور کر کے جب بالآخر لیاقت باغ پہنچے تو میری گاڑی پر براہ راست آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی
مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی
ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم مملکت پاکستان کی سالمیت اور بقاء چاہتے ہیں انشااللہ عمران خان جلد ہی عوام کے درمیان ہو نگے،اور پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ملک میں استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں سے آر پار کشمیر میں کیا پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے ، جعلی مینڈیٹ پر زیادہ عرصہ چل نہیں سکے گی مینڈیٹ چور حکومتیں جلد گھر روانہ ہوں گی۔