حویلی ٹورزم فیسٹیول 23,24 جون کومنعقد ہوگا،انتظامات مکمل

حویلی ٹورزم فیسٹیول 23,24 جون کومنعقد ہوگا،انتظامات مکمل

حویلی کہوٹہ(راجہ محمود راٹھور سے )حویلی ٹورزم فیسٹیول 23,24 جون

کو منعقد ہوگا ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاہ حویلی کا رخ کریں گے

تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جنرل کونسل اور کمیٹیاں تشکیل

دے دی گئی ہیں شاندار ایونٹ ہوگا ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران

شاہین تفصیل کے مطابق حویلی میں دوسرا ٹورزم فیسٹیول 2024 کی

تاریخوں کا اعلان ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے تمام سٹیک

ہولڈرز کی مشاورت کے بعد23,24 جون کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا اس

سلسلہ میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء صحافیوں شہریوں کا ایک

اجلاس پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ھاوس میں منعقد ہوا جس میں اور کمیٹیاں

تشکیل دینے پر مشاورت کی گئی اس موقع پر یوتھ ممبران کے سابقہ

تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام شعبوں کو ان بورڈ لینے کا فیصلہ کیا

گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے بتایا کہ

حویلی کے دوسرے خوبصورت سیاحتی مقام مانجی شہید کو مرکز بنایا

گیا تا ہم 23 جون کی شب کہوٹہ میں پروگرام ہوگا جب کہ 24جون کو بڑا

پروگرام منعقد ہوگا جس میں ملک کے ناموار گلوکاروں کو مدعو کیا گیا

فیسٹیول کی تشہیر کے لیے راولپنڈی اسلام اباد مری روڈ پر بڑے بینرز

لگائے جائیں گے یہ تاریخی فیسٹیول ہوگا جس میں ملک بھر سے سیاہ

ولاگرز بائیکرز صحافی شریک ہوں گے ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران

شاہین نے انتظامات کے لیے تمام شعبوں کو ایکٹیو کرنے کی ہدایت کی

اور یوتھ اور شہریوں کو اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار

ادا کرنے کی ہدایت کی گئی

انتظامات مکملحویلی ٹورزم فیسٹیول