پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے،وزیر برائے سمندر پارکی عمان کے وزیر سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور عمان نے مزدوروں اور افرادی قوت کے تبادلے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، جس سے پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا اور ان کی عمان منتقلی آسان ہوگی۔
یہ فیصلہ مسقط میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں چوہدری سالک حسین، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ترقی وانسانی وسائل، اور عمان کے وزیر برائے محنت ڈاکٹر ماہد بن سعید بن علی باؤین نے شرکت کی۔
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر عمان میں ہیں،جہاں وہ مختلف عمانی وزراء سے ملاقات کریں گے اور مسقط میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی نئی شاخ کا افتتاح کریں گے۔
ملاقات کے دوران، چوہدری سالک حسین نے عمانی فریق کو بتایا کہ پاکستانی حکومت پاکستانی مزدوروں کی امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے، اور پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے بڑے اصلاحات کر رہی ہے۔
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
انہوں نے بتایا کہ وزارت برائے سمندر پار پاکستانی ، ترقی و انسانی وسائل پاکستان میں تکنیکی تربیتی مراکز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر رہی ہے تاکہ افرادی قوت کو ہر ملک یا علاقے کی مخصوص سرٹیفیکیشن کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جا سکے۔
عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی تعاون کونسل (GCC) میں پاکستانی افرادی قوت کا تیسرا بڑا آجر ہے۔ عمان میں تقریباً 360,000 پاکستانی کام کر رہے ہیں، اور پاکستان کو ہر سال عمان سے 1 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں، جو ملک کے زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
زیادہ تر پاکستانی تعمیرات، تیل و گیس، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، ہول سیل اور ریٹیل کے شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں، جبکہ صحت، تدریس، مہمان نوازی، بینکاری اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے مزید بتایا کہ وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل بیرون ملک جانے والے تمام مزدوروں کے لیے ایک لازمی پری ڈیپارچر تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے، جس کے ذریعے انہیں میزبان ملک کے لیبر قوانین، مزدوروں کے حقوق و فرائض، میزبان ملک کی ثقافتی حساسیت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
انہوں نے عمان کی حکومت کو یہ پیشکش بھی کی کہ وہ پاکستان سے تربیت یافتہ انسانی وسائل حکومت کے زیر انتظام اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے بھرتی کرے، جس کے پاس مختلف شعبوں میں پانچ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
ڈاکٹر ماہد بن سعید بن علی باؤین نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، اور پاکستانی عمان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارکن انتہائی مہارت یافتہ ہیں اور مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمانی حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان سے عمان آنے والے مزدوروں کی ہجرت کے عمل کو مزید آسان بنائے گی اور کسی بھی رکاوٹ کو دور کرے گی۔
چوہدری سالک حسین نے عمانی ہم منصب کو پاکستان کے تکنیکی تربیتی مراکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور مستقبل میں تربیتی میدان میں ممکنہ مشترکہ تعاون کی تجویز پیش کی
پاکستان،عمان کےدرمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے
انہوں نے عمان کو پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت کی تربیت کے مراکز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی پیشکش کی، تاکہ عمانی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پاکستانی مزدوروں کو تربیت دی جا سکے۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ سرکاری رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔
[…] پاکستان،عمان کے درمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے […]