خواجہ فاروق کی راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری قابل مذمت

خواجہ فاروق کی راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری قابل مذمت

مظفرآباد(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے وقائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کی راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کا یہ اقدام آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی توہین ہے۔سینئر ترین پارلیمنٹیرین کو گرفتار کر کے کیا ثبوت دیا جارہا ہے۔خ

واجہ فاروق احمد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر ہیں جنہیں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا،پاکستان پر مسلط شدہ حکمران ٹولہ ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کرے،پرامن آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کے اقدامات سنگین نتائج کا موجب بن سکتے ہیں۔

خواجہ فاروق کی راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری قابل مذمت

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی،سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمن ودیگر سینئر راہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کے لیے نکالے گئے جلوس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ پولیس نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت انہیں گرفتار کیا جو کہ قابل مذمت ہے۔

راولپنڈی پولیس ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے یہ تاثر ملے کہ پاکستان پولیس اور بھارتی پولیس میں کوئی فرق نہیں رہا۔سیاسی قیادت کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے ساری کشمیری قوم عمران خان کے ساتھ ہے،عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک میں کشمیری عوام ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ،جھوٹے مقدماتاور انتقامی ہتھکنڈے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،جس طرح عمران خان جبر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں

اسی طرح ان کے کارکن بھی جرات کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہیں۔عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی کارکن اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔

 

مر جائینگے کٹ جائینگے،عمران خان سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے،عبدالقیوم نیازی

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرخواجہ فاروقراولپنڈی پولیسگرفتاری قابل مذمت