توڑ پھوڑ کیس،زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

توڑ پھوڑ کیس،زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ئوںزرتاج گل، عامر مغل ودیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی۔زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں جبکہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں میں توسیع کردی۔

پی ٹی آئی کا راولپنڈی جلسہ احتجاج میں بدلنے کا فیصلہ

توڑ پھوڑ کیسزرتاج گل کی ضمانتضمانت قبل از گرفتاریقبل از گرفتاری میں توسیع