حکمرانوں کوذمہ داریوں کو پہچاننااور جہاد فلسطین میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا،ثمینہ احسان

حکمرانوں کوذمہ داریوں کو پہچاننااور جہاد فلسطین میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا،ثمینہ احسان

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) رب کریم نے ماہ ذوالحجہ کو

بالخصوص اس کے پہلے عشرے کو عظمت و فضیلت اور شان و شوکت

عطا فرمائی ہے. یہ چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اس کے

پہلے دس دنوں میں کی جانے والی عبادت باقی ایام کی نسبت اللہ کو

زیادہ محبوب ہے. اس کے ایک دن کے روزے کا اجر ایک سال کے روزوں اور

ایک رات کی عبادت کا اجر لیلۃالقدر کی عبادت کے برابر ہے. ان خیالات کا

اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ

احسان نے ماہ ذوالحجہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے

مزید کہا کہ یہ مہینہ ہمارے لیے بہت خوشی منانے کا مہینہ ہے کہ حج

کی عظیم عبادت بھی اسی ماہ میں ادا کی جاتی ہے اور دین اسلام کی

تکمیل کا بھی یہی مہینہ ہے. اس مہینے کا ایک دن جسے” یوم عرفہ”

کہتے ہیں اس میں اللہ تعالی لوگوں کو جہنم سے کثرت سےآزاد کرتے ہیں اور عید الاضحی کا عظیم تہوار بھی اسی مہینے میں منایا جاتا ہے. یہ مہینہ اسلام کی عظمت کو اجاگر کرنے کا مہینہ ہے. انہوں نے امت مسلمہ بالخصوص حکمرانوں کے نام یہ پیغام دیا کہ امت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور جہاد فلسطین میں اپنا کردار ادا کریں. جس طرح عالم کفر “امت واحدہ” بنا ہوا ہے اس سے کہیں بڑھ کر امت مسلمہ “امت واحدہ” بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتی.

ثمینہ احسانجہاد فلسطینحکمرانوں کوذمہ داریوں