پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی

پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی،عوام سیاہ رنگ کا ناقص آٹا کھانے پر مجبورہو گئے

 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی ،فلور مل کو 2019 میں ملنے والی گندم کی ناقص اور ایکسپائر گندم کی بوریاں بھیجی جارہی ہیں

پلندری ،منگ ،ترا ڑکھل ،بلوچ پونچھ اور ضلع سدھنوتی میں فلور مل کو ایکسپائر اور غیر معیاری گندم کی وجہ سے لوگ سیاہ رنگ کا ناقص آٹا کھانے پر مجبورہو گئے

پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی 

2019 کی غیر ملکی گندم کی کوالٹی پر غیر معیاری اور ناقص آٹا تیار ہورہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ۔باخبر زرائع کے مطابق آذادکشمیر کے تمام اضلاع کی طرح منگ پلندری ،تراڑکھل میں ناقص آٹے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آذادکشمیر میں آٹے پر اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن آزادکشمیر کی فلور ملز کو ناقص اور 5سالہ پرانی گندم دی جارہی ہے۔سبسڈی کا یہ مطلب تو نہی کہ آذادکشمیر کے لوگوں کو ناقص آٹا دیا جائے

پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی 

سیاسی وسماجی حلقوں ،سول سوسائٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر اعظم آزادکشمیر،سیکرٹری خوراک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور سول سوسائٹی نے الٹی میٹم دیا کہ اگر فوری طور پر آزادکشمیر میں نئ دیسی گندم نہ دی گئ تو عوام راست اقدام پر مجبورہو جائیں گے

صحافیوں نے جب فلور مل کا دورہ کیا تو فلور مل کو 2019 کی یوکرائن سے منگوائی گئی پرانی گندم کی بوریاں سٹاک میں پڑی تھیں ،اس غیر ملکی گندم کی پسوائ پر عوام کو سیاہ رنگ کا آٹا دیا جارہا ہے

پاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دی 

زمہ دار زرائع کے مطابق 2019 کی گندم پنجاب میں بھی کوئ نہی خرید رہا لیکن آزادکشمیر کے عوام کو پرانی گندم دی جارہی ہے جسکی وجہ سے آذاد کشمیر کے تمام اضلاع میں باالخصوص پلندری ،تراڑکھل ،بلوچ منگ ،راولاکوٹ ،ھجیرہ ،عباسپور ،فاروڈ کہوٹہ ،باغ میں عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں،عوامی وسیاسی حلقوں نے فوری طور پر 2019 کی گندم کے تھیلے بھیجنے کا سلسلہ فوری روکا جائے،

 

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کاکنڈلشاہی کے مقام پر آپریشن،پاپڑ،سنیکس کے گودام پر چھاپے

2019 کی گندمپاسکو نے آزادکشمیر میں 5سال پرانی غیر ملکی گندم بھیج دیراولاکوٹعباسپورعوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلافاروڈ کہوٹہمنگ