ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی پرل ٹی روم اینڈ پیٹسیری آمد
بریڈ فورڈ ( بیو رورپو رٹ ) آزاد کشمیر کے ہونہار ومایہ ناز پولیس آفیسر ،کشمیریوں کو فخر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم (تمغہ امتیاز)کی بریڈ فورڈ میںپرل ٹی روم اینڈ پیٹسیری آمد،
پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل،پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنماعتیق مغل،کامران مغل نے استقبال کیا
اس موقع پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کوپاکستانی اعلیٰ سول اعزازتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عرفان سلیم آزاد کشمیر پولیس کے باصلاحیت آفیسر ہیں ۔ راجہ عرفان سلیم نےآزاد کشمیر کی تاریخ میں”تمغہ امتیاز” حاصل کرنے والے پہلے پولیس آفیسر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یس ایس پی راجہ عرفان سلیم ایک پیشہ ور سپاہی کے طور پر نہ صرف اپنے حلقے بلکہ آزادکشمیر کے ہر علاقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں
ا س موقع پر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم (تمغہ امتیاز) نے زاہد مغل، عتیق مغل،کامران مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مغل خاندان کی جانب سے خلوص پر ممنون ہوں