پی ٹی آئی وکلا کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف نعرے بازی
وکلا نے چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی،وکلا قاضی فائز عیسیٰ کا پتلا بھی ساتھ لائے تھےمجوزہ آئینی ترمیم غیر آئینی ہے، پورے ملک کو کنٹینرستان بنادیا گیا،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا گیا اور راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے جس کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور دفاتر، تعلیمی اداروں کو جانیوالے سڑکوں پر رل گئے۔
پی ٹی آئی وکلا کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف نعرے بازی
پی ٹی آئی کے وکلا رکاوٹیں عبور کرکے احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچے تو اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے وکلا کی ریلی سپریم کورٹ کے باہر پہنچی جہاں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نعرے بازی کی۔
وکلا قاضی فائز عیسی کا پتلا بھی ساتھ لائے تھے۔بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، عدلیہ کو جب بھی تقسیم کرنے کی کوشش ہوئی وکلا باہر آئے ہیں، مجوزہ آئینی ترمیم غیر آئینی ہے، پورے ملک کو کنٹینرستان بنادیا گیا ہے۔