پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد سیل،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی، فوج طلب ،عوام خوار
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث مختلف شاہراؤں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا
پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
چھوٹی بڑی سڑکوں کی بندش سے شہری محصور ہو کر رہ گئے، تمام تعلیمی ادارے بند کردیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،
وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ موبائل فون سروس معطل اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، شہر سے 412 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
۔اسلام آباد میں ریڈ زون کے داخلی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد، کھنہ پل زیرو پوائنٹ اور آئی ایٹ پل کے مقامات کے علاوہ، آئی جے پی ڈبل روڈ، مارگلہ روڈ (ریڈ زون) بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح مری روڈ، سنگجانی، سیکٹر جی الیون چوک، گولڑہ موڑ، 26 نمبر چونگی کے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں چھوٹی بڑی گلیوں کو بھی کئی مقامات پر کنٹینرز لگ آکر بند کر دیا گیا ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی صدر سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بندرہے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ پشاور سے روانہ ہوچکے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کیلئے مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا،پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
راستے کلئیر کرنے کیلئے بھاری مشینری قافلوں سے آگے ہوگی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے قافلوں کو اسلام آباد کے راستے بند ہونے کے باوجود ہر صورت ڈی چوک تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی
راولپنڈی اور اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر سیل کردی گئیں، جڑواں شہروں میں زمینی رابطہ بھی ختم ہو گیا، فیض آباد پر کنٹینرز کی ڈبل لیئر جبکہ زیرو پوائنٹ پر 20 فٹ اونچی کنٹینرز وال کھڑی کر دی گئی ۔
پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
سرینگر ہائی وے کو کئی مقامات سے سیل کر دیا گیا جبکہ سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے ریڈ زون میں داخلہ ناممکن بنا دیا گیا، اسلام آباد ایکسپریس وے کھنہ پل سے فیصل مسجد تک مختلف مقامات پر سیل کر دی گئی
ڈی چوک ،سرینا چوک، نادرا چوک پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند رہی، راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا
پی ٹی آئی احتجاج،سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،موبائل فون سروس معطل رہی ۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات ہے ، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کئے گئے ۔
پی ٹی آئی وکلا کاسپریم کورٹ کے باہر احتجاج
[…] […]