طلبہ،ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ میں مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے

طلبہ،ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ میں مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ)طلبا، ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں نہ ہی انتظامیہ کیساتھ کوئی معا ہدہ طے پایا ہے ہم نے صرف احتجاج مؤخر کیا ہے،پوسٹ گریجویٹ کالج طلبہ ایکشن کمیٹی کے ممبر احمد صغیر نے تردید کردی ۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے مطالبات کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور خبر یں بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے کمشنر پونچھ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے

طلبا نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا ہے اور 7 اکتوبر سے ریاست بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے طلبا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں

طلبا کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں گذشتہ روز طلبہ کے وفد کی ضلعی آفیسران سے ملاقات کروائی گئی جو شام گئے تک جاری رہی اور طلبہ کے مطالبات تسلیم کرنے کےبعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا طلبا کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے کہ پیپرز کی ری چیکنگ کی جائے گی اور ری چیکنگ کی فیس نہیں لی جائے گی

تعلیمی بورڈ میرپور سے متعلق دیگر امور بورڈ کے قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے مزید یہ کہ غریب طلبہ کو رعایت دی جائے گی جبکہ طلبہ پر فائرنگ تشدد اور لاٹھی چارج پر اے ڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو ایک ہفتہ میں انکوائری کر کے ملوث انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کروائے گی

اگر طلبا انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو پھر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ آئندہ کسی بھی طرح کے احتجاج میں پولیس کالج حدو د میں نہیں جائے گی طلبہ نے انتظامیہ کو باور کروایا کہ اگر دھوکہ کیا گیا تو ردعمل مزید سخت ہوگا ۔

 

چڑ ہوئی عوامی حقوق تحریک کی کور کمیٹی،ممبران ایکشن کمیٹی کا اجلاس

ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیابطلبہطلبہ انکوائری