پاکستان سے محبت کا اظہار کرناہمارانظریہ،دشمنی کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،شاہ غلام قادر

پاکستان سے محبت کا اظہار کرناہمارانظریہ،دشمنی کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،شاہ غلام قادر
مظفر آباد(خبرنگار)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ

غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے سینوں پر گولیاں

کھانے، جیلوں میں پابند سلاسل ہونے کے باوجود جبر اور طاقت، ظلم کو

اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے بھارت کے مذموم مقاصد کو دفن کر دیا،

پاکستان کو اپنی منزل تسلیم کرتے ہوئے اپنے رائے دہی سے مودی کے

ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مبارکباد

پیش کرتا ہوں جنہوں نے پابند سلاسل ا نجینئر رشید کو کامیاب کیا، انہوں

نے کہا کہ پاکستان نے ہر وقت کشمیریوں کی وکالت کی، مقبوضہ

کشمیر میں ہونے والے ظلم کو پوری دنیا کے سامنے اٹھایا،ہمیں بھروسہ

کرنا پڑے گا کہ ہمارا وکیل کمزور ہے یا طاقتور ہے ہماری آواز وہی بلند کرتا

ہے، گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری کو شہید

کیا کوئی اور ملک بولا کوئی نہیں بولا، ہماری تحریک آزادی کا مقدمہ اقوام

متحدہ میں ہے جس کو ہمارا وکیل پاکستان دفاع کر رہا ہے۔ دشمنی پیدا

کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا، اپنے

حقوق کی بات کرنا، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بات کرنا

یہی ہمارا نظریہ ہے۔ آج ہم دنیا میں اس طرح سرخرو نہیں ہیں جس طرح

ہونا چاہیے تھا، لیکن اس وجوہات میں جائے بغیر کہ آزاد کشمیر کو کسی

نے آ کر ہمیں آزاد کر کے نہیں دیا اس کو آزاد کروانے میں ہمارے شہداء کا

خون چپہ چپہ پر موجود ہے ان شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا

جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارچمن کٹلی کے مقام پر عبیرہ فاطمہ پبلک

سکول کی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع

پر امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ راجہ مظہر قیوم، صدر راجہ ایاز غفور،صدر

یوسی ٹھریاں راجہ آفتاب،جنرل سیکرٹری یوسی ٹھریاں محمود راجہ آصف،

راجہ سیاب، عظمت اعوان ، راجہ گلزار، راجہ شوکت، عمر

حیات،عبدالقیوم، اورنگزیب ،کرامت شاہ، منظور انقلابی، صابر اعوان، راجہ

صابر، نجیب، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ 2019 میں مودی نے کہا تھا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر لیا

ہے لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے آج مقبوضہ کشمیر میں جو پارلیمانی

انتخابات ہوئے ان انتخابات میں کشمیری عوام نے اپنی رائے دہی

استعمال کرتے ہوئے بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دئیے اور ایسے

لیڈر کو کامیاب کیا جو 2019 سے آج تک تہاڑ جیل میں پابند سلاسل ہے

جس کا نام انجینئر رشید ہے۔ ان شائاللہ بھارت کبھی اپنے ناپاک عزائم

میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا جب تک کشمیری زندہ ہیں مقبوضہ کشمیر

کے کشمیری عوام آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں

پاکستان ہماری منزل ہے۔عبیرہ فاطمہ پبلک سکول کی پرنسپل کو

مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس نامساعد حالات میں غریب لوگوں کے بچوں کو

بہترین اور مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت افزاء سرگرمیوں کی طرف

راغب کیا ہے، وہی معاشرہ کامیاب ہوتا ہے جو بچوں کی بہترین پروش کے

ساتھ ساتھ بہترین تعلیم دلاتا ہے۔

پاکستان سے محبت کا اظہار کرناہمارانظریہشاہ غلام قادر