وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورگرفتار،پولیس اور رینجرز کے پی ہائوس داخل وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواکےناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری
وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورگرفتار،پولیس اور رینجرز کے پی ہائوس داخل
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواکےناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے پی ہائوس اسلام آباد پہنچ گئی
وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورگرفتار
قیدی وین بھی خیبرپختونخواہاؤس بھجوادی گئی ہے۔اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ کی سماعت کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور حکم جاری کیا۔
پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، اس کے علاوہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ رات دیر گئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورگرفتار
وزیر داخلہ کا کہنا تھا ہم نے بارہا تحریک انصاف سے درخواست کی کہ اس وقت احتجاج نہ کریں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے دیگر ممالک سے ہمارے معزز مہمان یہاں تشریف لا رہے ہیں لیکن اب میں بہت کلیئر ہوں کہ یہ لوگ بڑے ایونٹ کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرامن سیاسی کارکنوں پر بےتحاشا شیلنگ کی گئی، کارکنوں پر فائرنگ بھی کی گئی، شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ موٹر وے کو کھود کر بند کر دیا گیا ہے لیکن ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔