میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں ,1 کلو 360 گرام چرس، 12بوتل شراب برآمد ،3روپوش ملزمان گرفتار
فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ 03ملزمان گرفتار، ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس میرپور
میرپور ( نمائندہ خصوصی ) میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں،1 کلو 360 گرام چرس، 12بوتل شراب برآمد ،3روپوش ملزمان گرفتار، فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ 03ملزمان گرفتار ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس میرپور کے مطابق CIAسٹاف میرپور نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
سائیں بشیر دربار حدود تھانہ تھوتھال کے مقام سے ملزم فرمان علی سے چرس وزنی 540 گرام برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیاجبکہ دوسری کاروائی میں ملزمان زوالفقار علی اور مسماۃ نازش عدنان سے چرس گردا 820 گرام برآمد ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں
تھانہ پولیس افضل پور نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزمان رئیس منور، عمر منیر ساکنان رٹھوعہ محمد علی میرپور کے قبضہ سے 12 بوتل شراب برآمد کرکے گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں روپوش ملزم تبسم یونس قوم جٹ ساکن بڑیال جس سے چند روز قبل 459 بوتل شراب برآمد ہوئی تھی اور ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا تھا کو گرفتار کر کیا۔
آپریشن میں 2 روپوش ملزمان حسن رضا اور زاہدہ پروین اقوام راجپوت ساکنان چک ٹھاکرہ تحصیل و ضلع میرپور کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ افضل پور کے مقدمہ میں مطلوب 02کس ملزمان محسن قوم بٹ، داؤد یوسف قوم گجر ساکنان چڑیانوالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو ٹریس و گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور چوری میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کاروائیاں
تھانہ پولیس تھوتھال نے سیکٹر جی ون میرپور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے اڈے کی مالکہ مہوش سکنہ کھوئی رٹہ حال میرپور ، مدیحہ سکنہ بھیرہ حال سنگوٹ میرپور اور محمد قاسم سکنہ بلانی ہزارہ ضلع گجرات کوگرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ہے۔